Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کالاش ویلی روڈ پر تعمیراتی کام کاآغاز، ڈپٹی کمشنرنے فیتہ کاٹ پر افتتاح کردیا

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمایندہ چترال ٹایمز) بالاخر ایون کالاش ویلیز روڈ کا افتتاح کر دیا گیا۔ اور ایون و کالاش ویلیزکے لوگوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گیا۔ جمعہ کے روز چترال لوئر کے ڈپٹی کمشنر انوار الحق نے ایون چتر اور چولنگاہول کے مقامات پر ایون بریر روڈ اور رمبور بمبوریت روڈ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم پراجیکٹ ڈائریکٹر این ایچ اے مقامی عمائدین و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ڈپٹی کمشنر چترال انوار الحق نے کہا۔ کہ یہ پرانا منصوبہ ہے۔ جس میں تعمیراتی کام کے ٹینڈر بہت عرصہ پہلے ہو چکے ہیں۔ لیکن بعض تیکنیکی مسائل کی وجہ سے کام کا آغاز نہیں کیا جا سکا تھا۔ اب کام کا افتتاح ہو چکا ہے۔اس لئے یہ عوام کیلئے انتہائی خوشی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا۔کہ ایون سے دوباژپوسٹ تک تین کلو میٹر اور دوباژ سے بمبوریت تک دو کلومیٹر سٹیٹ پراپرٹی ہے۔ جس پر کام جاری رہے گا۔جبکہ پرائیویٹ اراضی مالکان کوزمین کا معاوضہ آدا کر نے کے بعد ہی زمین سڑک کیلئے استعمال کی جائے گی ۔

واضح رہے کہ معروف سیاحتی علاقہ کالاش ویلیز کی سڑک جو عرصہ دراز سے تعمیر میں مسلسل تاخیر کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کیلئے ایک درد سر بنا ہوا تھا۔ اور کئی مرتبہ احتجاج کاراستہ اختیار کیا گیا تھا۔ بالاخر تعمیرکے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ اور افتتاح کر دیا گیا ہے۔ کالاش ویلیز روڈ کا تعمیری کام دو حصوں میں منقسم ہے۔ ایون انتظار گاہ سے بریر تک پورشن شاہ بلڈرز تعمیر کرے گی۔ جبکہ فارسٹ چیک پوسٹ سے رمبور بمبور یت تک روڈ کی تعمیر کا کام میر ربنواز کنڑیکٹر کے پاس ہے۔ درین اثنا ایون اور کالاش ویلیز کے عوام نے روڈ پر کام شروع کرنے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اور اس روڈ کے تعمیری کام کو ممکن بنانے کیلئے کوشش کرنے پر مقامی نمایندگان، رہنماوں اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اور اس توقع کا اظہار کیا ہے۔ کہ منصوبے کا افتتاح حکومت کی طرف سے صرف الیکشن کے دورانیے تک محدود نہیں ہوگا۔ بلکہ اسے ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔

چترال کالاش ویلی روڈ


شیئر کریں: