Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ٹی ڈی سی کے 19 موٹلز خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کو منتقل ہوگئے، محمد عابد وزیر

Posted on
شیئر کریں:

چارمربوط سیاحتی زونز کی فزیبلٹی مکمل ہے، بین الاقوامی سرمایہ کاری فرمز صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی لے رہی ہیں، عوامی مفاد میں جلد سرمایہ کاری صوبے میں نظر آئے گی،ڈی جی ٹورازم اتھارٹی

پشاور(چترال ٹائمز رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے کہاہے کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ اور آنے والے موسم گرما کے سیزن میں سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ وفاق کی جانب سے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے 19 موٹلز خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کو منتقل ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر صوبے میں سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے۔ کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کے کیمپنگ پاڈز کے پراجیکٹس کو حکومت نے سراہتے ہوئے اسے مزید ڈسٹرکٹ میں بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کیلئے دس نئے مقامات کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے اور یواین ڈی پی کے تعاون سے اب ان مقامات پر کیمپنگ پاڈز نصب کئے جائینگے۔

دس نئے مقامات میں جاروگو آبشار، سولاتنڑ وادی ڈسٹرکٹ سوات، لشکر گاس وادی بروغل اور سرلاسپور شندور وادی ڈسٹرکٹ اپر چترال، وادی کمراٹ ڈسٹرکٹ دیر اپر، لڑم ٹاپ ڈسٹرکٹ دیر لوئر، لیلووانی الپوری ڈسٹرکٹ شانگلہ، سمانہ ٹاپ ڈسٹرکٹ ہنگو اورکزئی، شاہی بن شاہی ڈسٹرکٹ دیر لوئر اور وادی کالام ڈسٹرکٹ سوات شامل ہیں۔ ڈی جی محمد عابدخان وزیر نے کہاکہ ٹورازم پولیس کی بھرتیوں کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور آنے والے سیزن میں ٹورازم پولیس صوبے میں اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیگی۔ اس کے علاوہ صوبے میں موجودہ سیاحتی مقامات سے سیاحوں کا رش کم کرنے کیلئے حکومت نے نئے سیاحتی مقامات کو سیاحوں کیلئے کھولنے اور وہاں سیاحت کے فروغ کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت صوبے کے ضم اضلاع کی جانب بھی سیاحتی سرگرمیوں کیساتھ ساتھ سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات تعمیر کریگی۔

صوبے کے 16 اضلاع میں جیپ ٹریک بنانے کی منظوری دی گئی ہے جس میں سوات، مانسہرہ، دیر اپر، دیر لوئر، چترال اپر، چترال لوئر، ایبٹ آباد، کوہاٹ، صوابی، بٹگرام اور شانگلہ شامل ہے جبکہ 6 واٹر فال (آبشاروں) جس میں سجی کوٹ ایبٹ آباد، امبریلا واٹر فال ہری پور، جاروگو سوات، نوری اور چھجیاں واٹر فال ہری پور، لم چڑ دیر اپر شامل ہیں ان مقامات پر سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات بنائے جائینگے۔ ڈی جی محمد عابد خان وزیر نے کہاکہ صوبے کے ضم اضلاع میں سیاحت کے فروغ کیلئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹوورڈی وزیرستان، ٹوورڈی خیبر اور ٹوور ڈی اورکزئی سائیکل ریس، حمزہ بابا برسی کی سرگرمیاں شامل ہیں جبکہ ان اضلاع میں سیاحت کے فروغ کیلئے خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، مہمند اور باجوڑ میں سیاحتی مقامات بنائے جائینگے۔

 


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں
59243