ہر بشر ایک شجر پروگرام کے تحت مستوج میں شجرکاری مہم کا انعقاد
مستوج (نمایندہ چترال ٹایمز) مستوج اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال، فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اپرچترال، ٹی ایم اے مستوج اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔اس مہم میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج محمد علی، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر اپر چترال، ٹی ایم اے مستوج کے اہلکاروں اور گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مستوج کے پرنسپل و جملہ طلباء نے حصہ لیا۔ آخر میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے دیگر معززین کے ہمراہ لوگوں میں ہزاروں کی تعداد میں پودے بھی تقسیم کئے۔