Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کے دورآفتادہ علاقہ یارخون سے تعلق رکھنے والا طالب علم واحدخان کا اعزاز

Posted on
شیئر کریں:

چترال(نمایندہ چترال ٹایمز )مستوج کے گاوں میراگرام نمبر ۲ یارخون سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم وحید خان نے یونیورسٹی آف آکسفورڈ سے نیچر، سائنس اینڈ انوائرمنٹل گورننس جیسی نئی ابھرتی ہوئی ڈسپلن میں ایم۔ایس سی کی ڈگری کامیابی سے حاصل کرلی۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے مرحوم والد کی ابتدائی کوششوں، والدہ محترمہ کی دعاؤں اور اپنے بہن بھائیوں اور رشتہ داروں کی طرف سے ملنے والی سپورٹ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

یادرہے کہ عبد الواحد خان یارخون کی معروف شخصیت عبد الحمید خان کے فرزند ارجمند ہیں جو چترال سکاوٹس سے صوبیدار میجر کے عہدے پر ریٹائرڈ ہوئے ۔ اور ان کا شمار چترال سکاوٹس کے نامی گرامی جونئیر کمیشنڈ آفسروں میں ہوتا تھا۔

عبد الواحد خان نے ابتدائی تعلیم آرمی پبلک سکول سے اور میٹرک آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال سے پاس کیا تھا۔ تعلیمی کیئرئر میں واحد خان نے ہمیشہ نمایاں نمبروں سے پاس کیا اور اکثر سکالرشپ لیتا رہا ۔ یہاں تک اعلیٰ تعلیم کیلئے بھی اسکالرشپ پر اکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل چکا تھا ۔ جہاں نمایاں پوزیشن لینے اور انکی بہترین کارکردگی پر پی ایچ ڈی کی اعلیٰ ڈگری کیلئے افراور داخلہ مل چکی ہے ۔یادرہے کہ واحد خان چترال سے پہلا طالب علم ہے جنھیں دنیا کی معروف درسگاہ اکسفورڈ سے نیچر، سائنس اینڈ انوائرمنٹل گورننس میں ایم۔ایس سی کی ڈگری لینے کے ساتھ پی ایچ ڈی کیلے بھی داخلہ مل چکی ہے ۔

طالب علم واحدخان


شیئر کریں: