Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

خوفناک وائرس، گائے کے گوشت اور دودھ سے انسانوں کو خطرہ

Posted on
شیئر کریں:

کراچی(سی ایم لنکس)مویشیوں میں کیٹل پوکس یا لمپی وائرس سامنے آنے کے بعد ماہرین نے گائے کا گوشت اور دودھ استعمال کرنے سے منع کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیٹل پوکس یا لمپی وائرس گائے کو تیزی سے متاثر کر رہا ہے لہٰذا گائے کا گوشت اور دودھ استعمال نہ کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا وائرس پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔واضح رہے کہ سندھ بھر میں گائے، بیل اور بھینسوں میں جلدکی بیماری لمپی وائرس پھیل جانیسے مویشی بیمار ہو رہے ہیں،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نذیر احمد کلہوڑو نے کہا کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے مویشی کی کھال میں چیچک کی طرح زخم ہو رہے ہیں جب کہ وائرس میں مبتلا مویشیوں میں دودھ اور وزن کی کمی واقع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا امکان ہے کہ لمپی اسکن وائرس شاید ایران اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے آئے مویشیوں کے ذریعے پھیلا ہو۔ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق لمپی وائرس مچھر اور مکھی کے کاٹنے سے دوسرے صحت مند جانوروں میں پھیل رہا ہے اور اس وائرس میں مبتلا مویشیوں میں شرح اموات 2 فیصد ہے،ان کا کہنا تھا کہ انسداد لمپی وائرس ویکسین کے ذریعے مویشیوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
59200