Chitral Times

Sep 29, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

شیئر کریں:

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

 

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کے  عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔  اس سال بھی اسی جوش و خروش سے تھیم  Gender equality for sustainable future کے مطابق منایا گیا ملک بھر میں خواتین کی عزت وتکریم کی غرض سے مختلف پروگرا مات منعقد کرائے گئے۔اسی تسلسل کی ایک کڑی آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں  ایک شاندار تقریب کی صورت میں منائی گئی۔

علی الصبح سکول کو مختلف تعریفی چارٹ اور خواتین سے متعلق چارٹ سے سجائے گئے تھے۔ اس کے علاہ آرٹ کلب کی طرف سے مختلف پینٹنگ بنائی گئی تھی۔تقریب میں علاقے کی خواتین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت جماعت نہم کی طالبہ شمائلہ نادرر نے حاصل کی جبکہ نعت گیارھویں جماعت کی طالبہ مدثرہ سیار نے پیش کی۔  اس کے بعد ” خواتین کا معاشرتی ترقی میں کردار” کے موضوع پر جماعت نہم کی طالبہ عرشہ سید  نےتقریر پیش کیں۔ جماعت ہشتم کی طالبات کی طرف سے  ٹیبلو پیش کیا گیا،  ڈرامہ کلب کی زیرنگرانی  چترال کی فوک موسیقی “ہوپ گئے” کو اسٹیج میں ڈرامے کی صورت میں  پیش کیا گیااور حاضرین سے داد لینے میں کامیاب  ہوئے۔ڈیبیٹ کلب کے ممبران  معاشرتی مسائل اور ان کے حل میں عورت کے کردار پر ایک ٹاک شو  پیش کئے ۔

پروگرام کو مزید دلکش بنانے کی  غرض سے مختلف طبقے کی کامیاب عورتوں کے انٹرویوز پیش کئے گئے اور مختلف گھریلو خواتین کے پیغامات بھی ویڈیو کی صورت میں پیش کئےگئے۔  آخر میں پرنسپل سکول ہذا  سلطانہ برہان الدین اپنے خطاب میں مہمانوں کا شکریہ ادا کی اور کہا کہ موجودہ معاشرہ وعورت کا معاشرہ ہے۔ دنیا کی وہ تمام اقوام ترقی یافتہ ہیں جن کی خواتین آزاد اور خود مختار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اسلام خواتین کو جو آزادی دی ہے  معاشرہ وہ چھین رہا ہے، اسلام جو مقام عورت کو دیا ہے اپنے بنائے گئے اصول انہیں قبول نہیں کرتے۔ عورت معاشرے کا بہت ہی فعال کردار ہے جس سے ترقی اور کامیابی  کے تمام راستے  منسوب ہیں۔

آخر میں پرنسپل   سلطانہ برہان الدین نے سکول کے ہم نصابی سرگرمیوں کے تمام کلبز کو شاباشی دی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا

آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب

akhss kuragh women day program 5

akhss kuragh women day program 6


شیئر کریں: