Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مختصر سی جھلک – زندگی کی مہارتیں – فریدہ سلطانہ فّریّ

Posted on
شیئر کریں:

مختصر سی جھلک – زندگی کی مہارتیں – فریدہ سلطانہ فّریّ

 

تیسری قسط

تخلیقی سوچ:

تخلیقی سوچ سے مراد وہ سوچ ہے کہ جس میں انسا ن کے اندرتخلیق کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے جس کے تحت وہ کسی نئی چیز کو بنانے، ایجاد کرنے یا پیدا کرنے کی اہلیت رکھتی ہے اورایک طرح سے دیکھا جائے تو تخلیقی سوچ کا مقصد نئے آئیڈیاز یا تصورات کا ایک سلسلہ حاصل کرنا بھی ہوتا ہے کیونکہ انسان جب اس زاوئِیے سے سوچنا شروع کرتا ہے توانسانی سوچ اس پہلو کے سلسلے میں نئے آئیڈیاز لینے اورمختلف تصورات حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ تخلیقی سوچ ہمیشہ سے ان تمام خیالات یا نظریات کی متلاشی ہوتی ہے جوقابل اعتماد یا کارآمد ثابت نہیں ہوئے ہوتے ہیں اورجن کی بنیاد پر کیے گئے فیصلےیا کام کسی نہ کسی حد تک سود مند ظاہر نہیں ہوئے ہوتے ہیں ۔ دانشوریہ بھی کہتے ہیں کہ تخلیقی سوچ یا صلاحیت نئے حل تلاش کرنے ، مختلف نتائج پر پہنچنے ، یا کسی بھی مسئلے کے تدارک یا روک تھام کے لئے صحیح فیصلہ کرنے کا ایک بہترین زرئعہ ہے اورماہرین کے نزدیک تخلیقی سوچ تین عناصر کے گرد گھومتی ہے جدت ،کسی مسئلے کوحل کرنے کی صلاحیت اورقابل قدر مقاصد حاصل کرنے کی صلاحیت،

تعلیمی نقطہ نطر سے اگر دیکھا جائے تو نئے دور کےچیلنزیزکا مقابلہ وسامنا کرنے کے لئےطالب علموں کے اندراس صلاحیت کوپیدا کرنا انتہائی ضروری ہے مگرافسوس کی بات ہے کہ ہمارے تعلیمی اداروں کا ماحو ل تخلیقی سوچ کے فروغ کے لئے بلکل بھی سازگار نہیں ہےاور نہی اس ہنر کی اہمیت کے حوالے سے متعلقہ لوگوں کو کوئی خاص ا گاہی ہے ہمارے تعلیمی اداروں کا واحد مقصد کسی بھی طرح  سےکورس کوکوورکرنا ہوتا ہے۔ جس کے نتیجے میں بہت سی بنیادی چیزوں کوہم پس پشت  ڈال کر اگے جا رہے ہوتے ہیں۔ اس خلاکو پرکرنے کے لئے سکولوں اورگھروں کی سطح پراساتذہ اوروالدین کوچاہیےکہ وہ بچوں خصوصا بچیوں کو ایسا ماحول مہیا کریں کہ ان  کے اندر یہ صلاحیتیں پیدا ہوسکیں۔

  • زیادہ سے زیادہ سوال پوچھنا
  • سوچنا اورچھوٹے چھوٹے فیصلے کرنا،
  • اپنی پسند پر ڈٹے رہنا
  • اپنی رائے کا بلا جھجھک ازادی سے اظہار کرنا اوراسکا احترام کرنا
  • اور کسی بااختیار شخص کی بات کو من وعن قبول نہ کرنا

ان تمام پہلووں کا تعلق بلواسطہ یا بلا وسطہ تخلیقی سوچ کی فروغ سے ہے۔ جن کے فروغ سے ہم تخلیقی سوچ کی صلاحیت اپنے بچوں کے اندر پیدا کرسکتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جاری ہے


شیئر کریں: