Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال میں مائن اینڈ منرل بلاکس کی دوبارہ بحالی چترالی عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔سرتاج احمد خان

شیئر کریں:

پشاور(نمایندہ چترال ٹایمز) چترال میں مائن اینڈ منرل بلاکس کی دوبارہ بحالی چترالی عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ، بلاکس ختم کرنے کے جلد فیڈریشن آف پاکستان صوبائی حکومت سے رابطہ کرے گی اور تمام متعلقہ فورم پربلاکس ختم کرنے کے لئے آواز اٹھائے گی

ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی خیبرپختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان نے چترال چیمبرآ ف کامرس کے سابقہ سینئر نائب صدر سردارولی، ایگزیکٹیو ممبر حاجی محمد فضل اور عتیق احمد پر مشتمل وفد سے منعقدہ اجلاس میں کیا ۔ وفد نے چترال میںدوبارہ مائن اینڈ منرل بلاکس بحالی پر چترالی بزنس کمیونٹی کے تخفظات سے فیڈریشن آف پاکستان کو آگاہ کیا۔ سرتاج احمد خان نے کہاکہ بلاکس ختم کرنے کے بعد مقامی لوگوں کو روزگاربھی میسر ہوگیاتھا، اس حوالہ سے کروڑوں روپے سے زیادہ ریونیوصوبائی حکومت کو جمع ہورہی ہے لیکن اب مائن اینڈ منرل اتھارٹی نے چترال میں دوبارہ مائن بلاکس بحال کردی ہے جو مائن اینڈ منرل ترقی کی بجائے نقصان کا سبب بن رہا ہے اور صوبائی حکومت کے آمدنی پر بھی کٹ لگنے کا باعث بن رہا ہے، یاد رہے کہ فیڈریشن آ ف پاکستان کے مطالبے پر صوبائی حکومت نے چترال میں مائن اینڈ منرل بلاکس ختم کردی تھی، صوبائی حکومت فوری طور پر چترال مائن بلاکس ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کرے۔کو آرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے معاملہ صوبائی حکومت اور مائن اینڈ منرل ارتھارٹی کے ساتھ اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ جلد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے معدنیات اور مائن اینڈ منرل اتھارٹی کے ساتھ چترال میں معدنیات بلاکس ختم کرنے کے لئے اجلاس منعقد کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال چیمبراور بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لئے صوبائی حکومت فوری طور پر بلاکس بحالی کے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ انہوں نے کہاکہ چترال میں مائن اینڈ منرل بلاکس پہلے جوبنا دی گئی توان آٹھ سالوں میں چترال معدنیات سیکٹر زوال پذیر ہوگیا تھا اور اب دوبارہ بحالی سے مزید زوال پذیر ہونے کا خدشہ ہے اور صوبائی حکومت ومنرل اتھارٹی چترال مائن اینڈ منرل بلاکس ختم کرے۔ آخر میں سرتاج احمد خان نے چترال کی بزنس کمیونٹی کی بہترین خدمت کرنے پر فیڈریشن آ ف پاکستان کی جانب سے سردارولی کو شیلڈ پیش کردی۔

chitraltimes sartaj ahmad khan fpcci mine and minerals2


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
59148