Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیِ کا اپرچترال میں دوران پولیو ڈیوٹی حرکت قلب بندہونے سے لیڈی ہیلتھ ورکرکے انتقال پر افسوس اور تعزیت کااظہار

Posted on
شیئر کریں:

وزیراعلیِ کا اپرچترال میں دوران پولیو ڈیوٹی حرکت قلب بندہونے سے لیڈی ہیلتھ ورکرکے انتقال پر افسوس اور تعزیت کااظہار

پشاور ( نمایندہ چترال ٹایمز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود نے اپر چترال میں دوران پولیو ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے لیڈی ہیلتھ ورکر کیے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے مرحومہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے اور کہا کہ وہ متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ شہید لیڈی ہیلتھ ورکر کو اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ قوم کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے شہید کی خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا جس نے سخت موسمی حالات کے باوجود فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جان قربان کردی جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے۔

انہوں نے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت شہید لیڈی ورکر کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور متاثرہ خاندان کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔ وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سخت موسمی حالات کے باوجود پولیو ڈیوٹی انجام دینے والے تمام اہلکار ہمارے ہیروز ہیں، صوبائی حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور قوم کے نو نہالوں کی محفوظ مستقبل کے لئے خدمات انجام والے پولیو ورکرز کی بے لوث خدمات لائق تحسین ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
59138