Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گورنمنٹ گرلز کالج دروش میں کلاس فور کی آسامیوں کی بندر بانٹ اور غیر مقامی افراد کی بھرتی قابل مذمت ہے۔ مولانا چترالی

Posted on
شیئر کریں:

چترال (نمایندہ چترال ٹائمز) چترال سے قومی اسمبلی کے رکن مولانا عبد الاکبر چترالی نے حال ہی میں قائم ہونے والی گورنمنٹ گرلز کالج دروش میں کلاس فور کی آسامیوں کی بندر بانٹ اور غیر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے حکومت کو تنبیہہ کی ہے اس کے سخت نتائج برآمد ہوں گے جن کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ بدھ کے روز چترال میں جاری شدہ پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ دوسرے محکمہ جات کی طرح دروش کالج میں بھی پی ٹی آئی حکومت کلاس فور آسامیاں اقربہ پروری اور کمائی کا ذریعہ بنانے کی چکر میں ہے جس سے مقامی لوگوں میں بے چینیء پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک شرم ناک بات ہے کہ دروش کی 31ہزار کی ابادی کو معمولی سرکاری نوکریوں سے محروم رکھا جارہاہے جبکہ مقامی تعلیمی ادارے میں مقامی افراد کی اس کے مستحق ہوتے ہیں۔ مولانا چترالی نے کہا کہ اس بارے سخت احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58994