Chitral Times

Oct 3, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلے ہر ممکن اقدامات اُٹھایں گے۔۔ڈپٹی کمشنر

Posted on
شیئر کریں:

رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلے ہر ممکن اقدامات اُٹھایں گے۔۔ڈپٹی کمشنر

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد انور الحق نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کے بارے میں میٹنگ کی صدارت کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی سی محمد حیات شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ثقلین سلیم سمیت تمام سٹیک ہولڈرز شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک مفلسوں کی کفالت اور بھوکوں کو کھانا کھلا کر اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ مخیر افراد اور تجار یونین کے ساتھ ملکر افطار دسترخوان کا بھی اہتمام کرے گی جو اجتماعی افطار کے لیے لگائے جائیں گے۔

اس کے علاوہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال کےزیر انتظام عوام کے لیے سستا رمضان بازار لگائے جاینگے۔ جس میں روز مرہ کے استعمال کی اشیاء موزوں نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ اور ضلعی انتظامیہ اس مارکیٹ کی سپروائز کرے گی۔ افطار کے لوازمات کی فروخت کے لیے اس بازار میں عارضی سٹال لگائے جائیں گے جہان پر پکوڑے، سموسے، چاٹ، شربت اور کھانے پینے کی دیگر اشیا فروخت کی جائیں گی۔یہ سٹال کئی ایسے لوگوں کو روزگار کا موقع بھی فراہم کریں گے جن کے پاس مستقل کام نہیں۔ احساس راشن کے تحت رجسٹرڈ دوکانداروں کو سستا بازار میں جگہ مہیا کی جائے گی جہاں پر عوام کو سستی اشیاء مہیا ہوں گی۔

اس کے علاوہ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے رمضان ہیلتھ ریلیف کے تحت اس بازار میں فری ڈسپنسری بھی قائم کی جائے گی جہاں پر نادار عوام کو فری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

chitraltimes dc lower chitral anwarul haq chaired ramzan meeting


شیئر کریں: