Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

افغان شہریوں کے کاروبارکوقانون کے دائرہ میں لانے کیلئے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

شیئر کریں:

پشاور(نمائندہ چترال ٹائمز)سینئرقانون دان محمدمعظم بٹ نے افغانستان کے شہریوں کے کاروبارکوقانون کے دائرے میں لانے کے عدالتی فیصلہ پرعملدرآمدیقینی بنانے کیلئے پشاورہائی کورٹ میں پٹیشن دائرکردی،جس میں سیکرٹری دفاع،سیکرٹری داخلہ،ہوم منسٹری خیبرپختونخوا،وزارت سٹیٹ اینڈفرنٹیئرریجن،چیف سیکرٹری اورآئی جی پی خیبرپختونخواکوفریق بنایاگیاہے،ہائیکورٹ بارکے صدارتی امیدواروسینئرقانون دان محمدمعظم بٹ نے کہاہے کہ دنیابھرمیں افغانستان کے شہریوں کی تجارت کیلئے قوائدوضوابط موجودہیں اورانہیں کاروبارکیلئے باقاعدہ ورک پرمٹ ملتاہے،لیکن یہاں ان کیلئے کوئی طریقہ کاروضع نہیں ہے،

افغانستان کے شہریوں کے کاروبارکوقانون کے دائرے میں لانے کیلئے عدالت عالیہ میں پٹیشن دائرکی تھی جس میں معززعدالت نے ہمارے حق میں فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وصوبائی حکومت کوافغانستان کے شہریوں کوٹیکس نیٹ ودیگرامورکوقانون کے دائرہ میں لانے کاحکم صادرفرمایاتھالیکن متعلقہ اداروں کی جانب سے تاحال عدالتی فیصلہ پرعملدرآمدنہیں کیاگیا،آج ہائی کورٹ میں دوسری پٹیشن دائرکی ہے جس میں عدالت عالیہ سے اپنے احکامات پرعملدرآمدیقینی بنوانے کی استدعاکی گئی ہے،محمدمعظم بٹ نے مزیدکہاکہ دنیابھرکیطرح پاکستان میں بھی افغانستان کے شہری یومیہ کروڑوں اوراربوں روپے کمارہے ہیں،جس سے ملک کی بجائے مبینہ طورپرچندعناصرفائدہ اٹھارہے ہیں،رٹ میں کہاگیاہے کہ دیگرممالک کی طرح پاکستان میں بھی افغانستان کے شہریوں کے کاروبارکوٹیکس نیٹ اوردیگرامورقانون کے دائرہ میں لاکرعام پاکستانیوں کی طرح مواقع فراہم کئے جائیں تو اس سے ملکی معیشت مضبوط،تجارت کوفروغ اوربے روزگاری کاخاتمہ ہوگا،پٹیشن میں سیکرٹری دفاع،سیکرٹری داخلہ،ہوم منسٹری خیبرپختونخوا،وزارت سٹیٹ اینڈفرنٹیئرریجن،چیف سیکرٹری اورآئی جی پی خیبرپختونخواکوفریق بنایاگیاہے۔


شیئر کریں: