Chitral Times

Sep 30, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد میں منعقدہ ایک روزہ چترال یوتھ فیسٹول اختتام پذیر

شیئر کریں:

اسلام آباد میں منعقدہ ایک روزہ چترال یوتھ فیسٹول اختتام پذیر

اسلام آباد ( نمایندہ چترال ٹایمز ) تریچمیر بیک پٸکر کلپ چترال کی جانب سے ایک روزہ چترال یوتھ فیسٹول 2022 جناح سپورٹس کمپلکس اسلام آباد کے ھال میں منعقد کیا گیا ۔ ایونٹ میں چترالی مصنوعات و ملبوسات اور مشروبات کے اسٹالز نہایت سلیقے سے سجاۓ گٸے تھے اوٹ اور ان ڈور گیمز مثلا فوٹ سال ، والی بال ، بیٹ مین ٹین ، ٹیبل ٹینس کے علاوہ کوٸز کمپیٹیشن اور میوزیکل شو شامل تھے ۔


اسٹنڈنگ کمیٹی ان کلاٸمیٹ چینج سنیٹر سیما زیدی جو کہ معروف سیاسی شخصیت جہانگیر خان ترین کی بہن ہیں بحیثیت چیف گیسٹ پروگرام میں مدعو تھے انھوں نے دیگر مہمانان ، چترالی عماٸدین کے ھمراہ تمام پرگرامات کا جاٸزہ لیا اور اخر میں اپنی تقریر میں اس رنگا رنگ پروگرام کی انعقاد پر ارگناٸزرز کو خراچ تحسین پیش کیا اور چترالی کلچر کو سراہتے ہوۓ چترال کی تفصیلی دورے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ چترال بیک پیکر کلپ کے سی ای او عمیر خلیل نے کلپ کی طرف سے انھیں شیلڈ پیش کی۔ تقریب کے اخر میں سابق ممبر تحصیل کونسل مستوچ علاوالدین عرفی ، بہار احمد چیف ایگزیکٹیو CAEH ،کرنل رشید، حیات شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز ،احترام الحق ،پلاننگ افیسر لوکل کونسل بورڈ الطاف الرحمان رومی اور دیگر مہمانون نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔

chitral youth festival islamabad s
chitral youth festival islamabad s1
chitral youth festival islamabad
chitral youth festival islamabad4
chitral youth festival islamabad2
chitral youth festival islamabad32 3

شیئر کریں: