Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کی قابل فخر بیٹی ساجدہ پروین نے ماسٹر ان ٹکسٹائل اینڈ فیشن ڈئزائننگ میں گولڈ مڈل حاصل کی

شیئر کریں:

اسلا م آباد ( چترال ٹایمزرپورٹ ) سرحد یونیورسٹی کا کانووکیشن آج جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوا۔جہاں صدر پاکستان ڈاکٹر خالد علوی نے ساجدہ پروین ساکن گرم چشمہ چترال کو گولڈ مڈل سے نوزا۔ ساجدہ پروین نےاپنی کامیابی والدین کی دعاوں اساتذہ کی محنت کو قرار دیا۔ ساجدہ پروین گرم چشمہ کے معروف شخصیت نیت علی کی ہونہار بیٹی ہے۔ ساجدہ پروین نے بیچلرز ڈگری کے امتحان میں بھی گولڈ مڈل حاصل کی تھی۔ ساجدہ نے میٹرک پامیر پبلک سکول گرم چشمہ اور بی اے وایم اے سرحد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سےحاصل کی۔
ساجدہ کی بہن قائداعظم یونیورسٹی کی طالبہ ہےاور پاکستان ائیرفورس میں فائٹر پائلٹ کے لیے ابتدائی امتحانات پاس کرچکی ہے۔جبکہ بھائی امریکہ میں سکالرشپ پر زیر تعلیم۔ہے۔۔ساجدہ بہترین سٹوڈنٹ اور سوشل ورکر بھی ہے آپ چترال کی معروف سماجی تنظیم چترال ایسوسی ایشن برائے تعلیم وصحت کے ولنٹئر بھی ہےچترال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو بہاراحمد نے ساجدہ کو طالبات کے لیے رول ماڈل قرار دیا ہے۔

chitraltimes president of pakistan awarding degrees to the graduate of the sarhad uinversity
PRESIDENT DR. ARIF ALVI AWARDING DEGREES TO THE GRADUATES OF THE SARHAD UNIVERSITY OF SCIENCE AND INFORMATION TECHNOLOGY, PESHAWAR, IN ISLAMABAD ON FEBRUARY 28, 2022.

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58866