Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال منفرد تہذیب وثقافت اورامن وامان کی وجہ سے کرہ ارض کا خوبصورت ترین خطہ ہے۔کمشنر ملاکنڈ

شیئر کریں:

چترال منفرد تہذیب وثقافت اورامن وامان کی وجہ سے کرہ ارض کا خوبصورت ترین خطہ ہے۔کمشنر ملاکنڈ

چترال سماجی ہم اہنگی ،منفرد تہذ یب وثقافت، امن وامان اور دیو مالائی پہاڑی سلسلوں کی وجہ سے کرہ ارض کا خوبصورت ترین خطہ ہے۔ چترال اور چترال کے خوبصورت لوگوں کی وجہ سےپاکستان کا سافٹ امیج اور اچھا تاثر دنیا کو جارہا ہے۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام ۔

سوات(نمایندہ چترال ٹایمز) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے کہاہے کہ چترال کے لوگ مالی طور پر غریب ضرور ہیں مگر سماجی طورپر ترقی یافتہ اور انتہائی خودار ہیں ۔جہاں کوئی بھیک نہیں مانگتا۔ خواندگی کا شرح اونچا ہے جرائم نہ ہونے کے برابر ہیں۔لوگ پرامن، مہمان نواز اور محب وطن ہیں۔مختلف زبان اور مذھب ومسلک کے لوگوں کی رواداری ، پرامن بقائے باھمی اوراپس میں محبتیں مثالی ہیں۔چترال کی منفرد تہذیب اور خاص کر کالاش کلچر پوری دنیا میں منفرد ہے۔ چترال چند سالوں کے اندر معاشی طور پر بھی پاکستان کا ایک ترقی یافتہ ضلع بنے گا۔ حکومت کی روڈ انفراسٹکچر پر خصوص توجہ کے نتیجے میں چترال بونی و مستوج روڈ کے لئےگیارہ ارب روپے ‘ شاہ سلیم۔دوراہ پاس کے لیے گیارہ ملین اور کلاش ویلیز کے لیے تینتالیس ملین کی منظور ی اور تکمیل سے چترال میں سیاحت اور معاشی ترقی کا نیادور شرو ع ہوگا۔یہ باتیں کمشنر ملاکنڈ نے اپنے دفتر میں چترال ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیگٹیو بہاراحمد کی قیادت میں چترال کےایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے کہی۔وفد میں دلاور خان حیات شاہ اور سوات میں مقیم چترال کے ہردلعزیز سماجی شخصیت فقیر لالہ بھی شامل تھے۔


کمشنر نے قیوم سٹیڈیم پشاور میں چترال ایسوسی ایشن کی طرف سے چترال ڈے کی بےحد تعریف کی جس میں ہزاروں لوگ شریک رہے اور جہاں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی شرکت ۔شعراء ادیب و فنکار۔ سیاسی ، سماجی اور مذہبی شخصیات اور ریٹائرڈ بیوروکریٹس اور نوجوان طلباءوطا لبات اور زندگی کے مختلف شعبوں سےتعلق رکھنے والے لوگ موجود تھے ۔
کمشنر نے چترال کےروایتی کھانوں روایتی لباس اور دستکاری کے اسٹالز کو سراہا۔ کمشنر نے حسن قرات ،نعت خوانی، تقریر اور کوئز و کھیل کے مقابلوں کی بڑی تعریف کی۔۔یاد رہے کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن پشاور میں چترال ڈے میں شرکت کے بعد فورا سنو فسٹول میں شرکت کرنے کاغلشٹ اور مڈکلشٹ بھی گئے تھے۔ کمشنر نے سنو فسٹولز ،لوگوں کے جوش و خروش اور ثقافتی پروگرامات اور برفیلے چوٹیوں کے حسین نظاروں کو بہت سراہا۔اور آخر میں چترال کے سماجی تنظیمات کی اسلام آباد میں چترال کلچراینڈ بزنس ایکسپو اور یوتھ فسٹول کے انعقاد کی بھی بڑی تعریف کی کہ یہ غیر سرکاری ادارے ملکی ترقی کے لیے درآصل حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ جنہیں حکومت اور حکومتی ادارے ملکی ترقی عوامی شعور وآگاہی کے لیے اہم سمجھتے ہیں۔

chitraltimes commissioner malakand met chitral delegation caeh swat

شیئر کریں: