Chitral Times

Oct 4, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تعلیم کا فروع شروع دن ہی سے ہماری حکومت کی ترجیحات میں سرفہرسات رہی ہے۔وزیراعلیِ

شیئر کریں:

تعلیم کا فروع شروع دن ہی سے ہماری حکومت کی ترجیحات میں سرفہرسات رہی ہے۔وزیراعلیِ

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ شروع دن ہی سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرسات رہی ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت صوبے میں برسراقتدار آتے ہی تعلیمی ایمرجنسی نافذ کردی جس کے تحت تعلیم کے شعبے کو مستحکم کرنے کیلئے اقدامات کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا اور ان اقدامات کے نتیجے میں صوبے میں سرکاری سکولوں کا معیار خاطر خواہ حد تک بہتر ہو گیااور عوام کا اعتماد سرکاری تعلیمی اداروں پر بحال ہو گیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہفتے کے روز گیریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کے 26 ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم پالیسی کا کریڈٹ موجودہ حکومت اور وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ، صوبائی حکومت اس پالیسی پر عمل درآمد کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھارہی ہے اور انشاءاﷲ اس پالیسی کے نفاذ سے معاشرے میں امیر و غریب کا فرق ختم ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوجوان موجودہ حکومت کی ترجیحات کا محور ہیں ، صوبائی حکومت نے نوجوانوں خصوصاً نئے گریجویٹس کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بین الاقوامی معیار کی تربیت دینے کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے ڈیجیٹل اسکلز پروگرام تیار کرلیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ڈیجیٹل اسکلز سکھائی جائیں گی جس کے نتیجے میں نوجوان اپنے گھر بیٹھے باعزت طریقے سے روزگار کمانے کے قابل ہو سکیں گے ۔

chitraltimes cm kp mahmood khan addressing Garrison Cadet College kohat

گریژن کیڈٹ کالج کوہاٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اُنہوںنے کہاکہ ادارے نے قلیل مدت میں ملک کے صف اول کے تعلیمی اداروں میں اپنا مقام بنا لیا ہے اور ایک مثالی ادارے کی حیثیت سے اُبھر کر سامنے آیا ہے جس کے لئے کالج انتظامیہ خراج تحسین کی مستحق ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ادارہ کیڈٹس کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں نظم و ضبط پید اکرنے، اُن کی جسمانی و اخلاقی تربیت کرنے ، اُن کی کردار سازی کرنے اور اُنہیں محب وطن شہری بنانے کیلئے اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کے لئے کالج کے اساتذہ اور پوری انتظامیہ لائق تحسین ہے ۔
اُنہوںنے کیڈٹس کو قوم کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ نہ صرف اپنے والدین بلکہ پوری قوم کی اُمیدوں پر پورا اُترنے کیلئے سخت لگن اور یکسوئی کے ساتھ حصول تعلیم کا سفر جاری رکھیں ، اپنی تمام تر توانائیوں کو تعلیم کے حصول کیلئے وقف کر دیں ۔ اپنی زندگیوں میں نظم و ضبط پید اکریں اور ملک وقوم کی قیادت کیلئے خود کو ہرلحاظ سے تیارکریں۔

قبل ازیں کالج پہنچنے پر کالج انتظامیہ اور کیڈٹس نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا اور اُنہیں گلدستے پیش کئے۔ کالج انتظامیہ ، اساتذہ ، والدین اور کیڈٹس کے علاوہ دیگر مہمانوں کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے کی دھنوں سے کیا گیا ۔ کیڈٹس نے شاندار مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی کو سلامی دی ۔ کیڈٹس نے جمناسٹک اور تائیکوانڈو کے شاندار کرتب بھی دکھائے۔ کالج کے پرنسپل بریگیڈئیر حامد جمیل نے کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی ۔ مہمان خصوصی نے نصابی ، غیر نصابی سرگرمیوںمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کیڈٹس میں میڈلزا ور شیلڈز تقسیم کئے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ادارے کیلئے 100 ملین روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

chitraltimes cm kp mahmood khan guard of honor Garrison Cadet College kohat
chitraltimes cm kp mahmood khan group photo with managment of Garrison Cadet College kohat

شیئر کریں: