Chitral Times

Apr 20, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

کالاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، شہزادہ مقصود الملک اتھارٹی کے چیئرمین منتخب

شیئر کریں:

کالاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، شہزادہ مقصود الملک اتھارٹی کے چیئرمین منتخب

کالاش ویلیز اتھارٹی کے قیام سے کالاش کی ثقافت کو محفوظ ہونے کیساتھ ساتھ یہاں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، حکومت کی جانب سے ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی، معاون خصوصی وزیر زادہ


پشاور(نمائند ہ چترال ٹائمز)وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر زادہ نے کہاہے کہ کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے کالاش کی ثقافت کو محفوظ ہونے کیساتھ ساتھ یہاں سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے لہٰذا اس اتھارٹی کے مقاصد اور ترقی کیلئے سب مل کر کام کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے خیبرپختو نخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس ہال میں منعقدہ کالاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی دوسری میٹنگ کے موقع پر کیا۔ میٹنگ میں ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا کلچرا ینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر، ڈائریکٹرآرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد، ڈی سی لوئر چترال /ڈی جی سپیشل کالاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی انوار الحق، ڈی ایف او چترال لوئر،ڈائریکٹر ایڈمن اینڈفنانس یوسف علی،پرائیویٹ ممبران میں ممبر نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ شہزادہ مقصودالملک، سابقہ تحصیل ناظم سرتاج احمد خان، ایڈوکیٹ احمد علی، ٹورازم ایکسپرٹ و کنسلٹنٹ صفی اللہ بیگ اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر چترال لوئرانوارالحق نے سپیشل اتھارٹی کالاش ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے مقاصد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اتھارٹی کے ایجنڈا میں شامل چیئرمین کا انتخاب، اتھارٹی کیلئے سٹاف کی بھرتی، مونوگرام، اتھارٹی کے اخراجات اور اتھارٹی کے مستقبل میں ہونے والے اقدامات کے بارے میں بتایا۔ ممبران کی جانب سے شہزادہ مقصود الملک کو ایک سال کیلئے سپیشل کالاش ویلی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین منتخب کردیا گیا۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچرا ینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے کہاکہ سپیشل کالاش ویلیز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام سے کالاش ثقافت کو محفوظ بنایا جائے گا۔کالاش کمیونٹی کو خودمختار بنانے کیلئے اتھارٹی میں کم سے کم لوگ بھرتی کئے جائیں تاکہ اخراجات کو کم سے کم کیا سکے۔اجلاس میں موجود تمام ممبران نے ڈی جی کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی کی جانب سے تمام پوائنٹس پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں ڈی جی کلچراینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے ڈی جی سپیشل کالاش ویلی اتھارٹی سے کہاکہ جو تجاویز پیش کی گئی ہیں ان پر جلد از جلد عمل کرتے ہوئے کم سے کم لوگ بھرتی کئے جائیں یا پھر ڈیپوٹینشن پر لائے جائے تاکہ اتھارٹی اپنے عملی طور پر اقدامات کرسکے اور اپنے پیروں پر کھڑی ہو۔ ڈائریکٹر آرکیالوجی ڈاکٹر عبدالصمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کالاش کی ثقافت، رہن سہن اور زبان کو ہر صورت محفوظ بنایاجائے کیونکہ یہ یونیسکو ہیریٹیج میں شامل ہے اس وجہ سے اسے محفوظ کریں اور اتھارٹی کا مقصد بھی یہی ہے جبکہ ساتھ ساتھ وادی میں ترقیاتی کاموں کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیں۔آخر میں وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیرزادہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد کیلئے اتھارٹی کا بورڈ رابطہ کر سکتا ہے اورہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ اب جیسا کہ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے تو لہٰذا اتھارٹی جلد از جلد دیگر اقدامات کیلئے منصوبہ بندی کاآغاز کرے۔

chitraltimes kalash valley development authority meeting 22
chitraltimes kalash valley development authority meeting 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریںTagged
58806