Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترالی خاتون پروفیسر پہلی بار ڈپٹی ڈائیریکٹر ہائیر ایجوکیشن فیمل خیبرپختونخواہ تعینات

شیئر کریں:

چترالی خاتون پروفیسر پہلی بار ڈپٹی ڈائیریکٹر ہائیر ایجوکیشن فیمل خیبرپختونخواہ تعینات

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز)ہایرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا میں پہلی بار چترال سے تعلق رکھنے والی خاتون پروفیسر کو ڈپٹی ڈائیریکٹر تعینات کردیاگیا، پروفیسر فریدہ کو دوبار کمیشن پاس کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہے, پروفیسر فریدہ بی بی تعلیمی اعتبار سے ریاست چترال کے دور سے انتہائی زرخیز علاقہ برنس سے تعلق رکھنے والا اقبال علی کی اہلیہ ہیں ۔ اقبال علی سابق پرنسپل کامرس کالج چترال رحمت نبی ، پاکستان ٹیلی ویژن کا ریٹائیرڈ ایڈمن ڈائیریکٹر حاجی عطاءالدین کا بھتیجا ، کرنل سراج اور چترال سکاوٹس کے صوبیدار میجر سلیم الدین کا چچا ذاد بھائی ہے۔

dd higher educaiton

شیئر کریں: