Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ملازمین کا درینہ مطالبہ فائر ووڈ چارجز اور الاونس بحال کردیاگیا۔ سرتاج

شیئر کریں:

ملازمین کا درینہ مطالبہ فائر ووڈ چارجز اور الاونس بحال کردیاگیا۔ سرتاج

پشاور (نمائندہ چترال ٹائمز) سابق تحصیل ناظم اور پی ٹی آئی رہنما سرتاج احمد خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے چترال کے ملازمین کا درینہ مطالبہ فائر ووڈ چارجز اور الاونس بحال کردیا ہے۔ چترال ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے سرتاج احمد خان نے کہا کہ ہم چترال کے احتجاجی ملازمین کے ساتھ وعدہ کرکے ہڑتال ختم کرائے تھے۔ اور آج اپنے وعدے پر سرخرو ہوگئے ہیں۔اور ملازمین بھی دلجمعی کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں نبھا ئیں گے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نے ملازمین کی فائر ووڈ الاونس پچاس روپے سے بڑھا 80روپے کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔
سرتاج احمدخان نے فائر ووڈ الاونس اور چارجز بحال کرنے پر وزیر اعلیٰ محمود خان،وزیراعلیٰ سیکٹریٹ، وزیر خزانہ، فنانس سیکریٹریٹ کے تمام حکام و متعلقہ تمام حکام کا شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے اس سلسلے میں کاوشیں کی۔ سابق تحصیل ناظم نے اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی اور کاوشوں پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیر زادہ، ایم پی اے ہدایت الرحمن ودیگر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے چترال کے ملازمین کو مبارک باد دیتے ہوئے اگیگا کے تمام زمہ داروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

chitraltimes firewood weather charges restored sartaj
chitraltimes firewood weather charges restored

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58773