Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

روز کی طرف سے چترال کے دو اورہونہارطالبعلموں کو سکالرشپ کے چیکس جاری

شیئر کریں:

روز کی طرف سے چترال کے دو اورہونہارطالبعلموں کو سکالرشپ کے چیکس جاری

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) چترال میں کم وسایل کے حامل ہونہار تعلیم علموں کی اعلیِ تعلیم کیلے مالی معاونت فراہم کرنے والاہ ادارہ روزچترال کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب ROSE کے آفس چترال میں گزشتہ دنوں ایک سادہ اور پر وقار تقریب میں کوراغ سے تعلق رکھنے والے ایک قابل طالب علم فہم علی ولد شاہ محمد کو آیوب میڈیکل کالج میں اوپن میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیابی پر ان کو 50,000 روپے کا چیک ان کی والد کی موجودگی میں روز کے چیرمین ہدایت اللہ ، اشتیاق چترالی اور ROSE کے ایگزیکٹو ممبران کی موجودگی میں تقریب کے خاص مہمان فدا الرحمٰن (ڈائریکٹر شہید اسامہ وڑائچ کیریئر اکیڈمی) نے پیش کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اسامہ وڑائچ کا کہنا تھا کہ ا للہ نے ہدایت اللہ کی صورت میں ایک ایسا درددل رکھنے والا انسان چترال کو عطا کیا ہے کہ ان کی ساری محنت،خلوص اور کوشش سے ہی یہ ممکن ہو سکا ہے کہ ابھی چترال میں کوئی بھی طالب علم معاشی مسائل کی وجہ سے تعلیم کے زیور سے محروم نہیں رہتا اور یہ ان ہی کا طرہ امتیاز ہے کہ ان پر آنکھیں بند کرکے اعتماد کا اظہار کیا جاتا ہے اور اس کار خیر میں تعلیم سے محبت اور شغف رکھنے والے افراد کا آگے آکے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کوئی بھی تعلیم کے زیور سے محروم نہ رہے۔ان کے والد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تعلیم کے حصول کے بعد ان کا بیٹا ایک اور فہم علی کو سپورٹ کرے گا تاکہ کوئی بھی وسائل کی کمی کی وجہ سے اس زیور سے محروم نہ ریے اور اس کار خیر میں تعاون کرنے پر انھوں نے ROSE کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔


دریں اثنا بکرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک اور طالبہ نایلہ انم کو پشاو رمیں سکالر شپ کا چیک دیا گیا ، جو خیبر میڈیکل کالج پشاور میں اوپن میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیا ب ہویی ہیں۔ چیک دینے کی تقریب پشاور میں منعقد ہویی جس میں چترال سے تعلق رکھنے والے معروف کارباری شخصیات حاجی محبوب اعظم اور نقیب احمد نے طالب علم کو چیک پیش کیا۔ روز کے چیرمین نے دونوں مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام مخیر حضرات سے کم وسایل کے حامل ہونہار طالب علموں کی اعلیِ تعلیم کے حصول میں مدد کرنے کی اپیل کی ۔ تاکہ وظایف کا یہ سلسلہ جاری رکھاجاسکے۔

chitraltimes rose distributes schlorship cheque to a another student

شیئر کریں: