Chitral Times

Apr 16, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیِ محمود خان نے صوبے میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

شیئر کریں:

وزیراعلیِ محمود خان نے صوبے میں موسم بہار کی شجرکاری مہم کا افتتاح کردیا

پشاور ( چترال ٹایمز رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں موسم بہار کی شجر کاری مہم برائے سال 2022کا افتتاح کردیاہے۔ انہوں نے جمعرات کے روز وزیراعلیٰ ہاو¿س کے سبزہ زار میں زیتون کاپودہ لگاکر شجرکاری مہم کا باضابطہ اجراءکیا۔ شجرکاری مہم 2022کے تحت صوبہ بھر میں دس کروڑ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ صوبائی وزراءاشتیاق ارمڑ اورمحب اللہ کے علاوہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد بنگش، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔


موسم بہارکی شجرکاری مہم کے تحت فارسٹ ریجن ون میں تین کروڑ چالیس لاکھ، ریجن ٹو میں چار کروڑ بیس لاکھ جبکہ ریجن تھری میں دو کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لئے محکمہ جنگلات نے دس کروڑ سے زائد پودے مفت تقسیم کئے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ اور شجرکاری کا فروغ شروع دن سے ہی موجودہ حکومت کی ترجیحات میںسرفہرست رہا ہے ۔ صوبے میں بلین ٹری منصوبے کے سو فیصد اہداف حاصل کئے گئے ہیں اور اب ٹن بلین ٹری منصوبے کے اہداف کے حصول کے لئے پیش رفت جاری ہے۔ٹن بلین ٹری منصوبے کے تحت صوبے میں ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے چیلنجز سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھانے کا کریڈٹ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔

اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی سابق صوبائی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تھا جس کے تحت صوبے میں ایک ارب پودے لگا نے کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا گیا ہے اورصوبائی حکومت کی اس کامیابی کو نہ صرف بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی بلکہ اس شعبے سے وابستہ بین الاقوامی تنظیموں نے اس کی توثیق بھی کی ہے۔ موجودہ صوبائی حکومت جنگلات کے رقبے میں اضافہ کرنے اور جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے دور رس اقدامات اٹھارہی ہے اور موسم بہار کی یہ شجر کار ی مہم اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سلسلے میں کوئی بھی حکومتی کوشش تب تک کامیاب نہیں ہو سکتی جب تک عوام اس میں بھر پور شرکت نہ کریں۔ انہوں نے معاشرے کے تمام طبقوں پر زور دیا ہے کہ وہ شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار اداکریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
58755