Chitral Times

Oct 5, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال میں شجر کاری مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

شیئر کریں:

اپر چترال میں شجر کاری مہم کا آغاز، ڈپٹی کمشنر نے پودا لگا کر مہم کا افتتاح کیا

اپر چترال (نمایندہ چترال ٹایمز ) انٹرنیشنل بوائےسکاوٹس ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے ہیڈکوارٹر بونی میں پودا لگاکر شجر کاری مہم کا اغاز کردیا۔ پریذیڈنٹ اسماعیلی کونسل اپر چترال امتیاز عالم کی قیادت میں گہلی بونی میں بھی پودا لگایاگیا، ان کے ساتھ ایڈشنل ڈپٹی کمشنر چترال اپر عرفان، ڈی پی او اپر چترال ذولفقار تنولی، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکھو تورکھو ربنواز، محکمہ فارسٹ، آر۔ڈی ۔ڈی۔ اورٹی ایم اے مستوج کے ذمہ داروں کے علاوہ خواتین اور علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ اسمعیلی وولنٹئر ز بھی شریک ہوۓ۔
ڈپٹی کمشنر نے اپر چترال کے باسیوں سے گزارش کی کہ ہر بشر دو شجر لگاکر آنے والے نسلوں کیلۓ ایک خوبصورت چترال چھوڑ کر جائیں۔اس موقع پر محکمہ فارسٹ کے زیر اہتمام پودے بھی تقسیم کیے گیے ۔

chitraltimes plantation drive upper chitral dc afridi inaugurated campaign ismaili council
chitraltimes plantation drive upper chitral dc afridi inaugurated campaign3
chitraltimes plantation drive upper chitral dc afridi inaugurated campaign
chitraltimes plantation drive upper chitral dc afridi inaugurated campaign1
chitraltimes plantation drive upper chitral dc afridi inaugurated campaign distribution

شیئر کریں: