Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

مسرور نادرتاج کو سول جج بننے پر مبارکباد

شیئر کریں:

مسرور نادرتاج کو سول جج بننے پر مبارکباد

چترال ( محکم الدین )چترال کے نوجوان قانون دان مسرور نادر تاج نے سول جج کے امتحانات کامیابی سےپاس کرنے کے بعد سروس جوائن کر لیا ہے ۔ مسرور نادر تاج اپنے والد گرامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کچھ عرصہ چترال میں پریکٹس کرتے رہے ۔ اورحالیہ امتحانات میں شریک ہوکر انہوں نے سول جج کا امتحان پاس کر لیا۔ وہ چترال کے معروف اور سنئیر ترین قانون دان صاحب نادر ایڈوکیٹ کے فر زند ہیں۔ ان کی بطورسول جج تعیناتی پر عوامی حلقوں ، خاندان کے افراد اور عزیزو اقارب نے خوشی کا اظہارکیا ہے ۔ اور انہیں مبارکباد دی ہے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58662