Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

گاؤں اُوچوگول کو دوبارہ موغ یوسی میں شامل کیا جائے۔ علی یار خان

شیئر کریں:

گاؤں موغ,اُچوگول,اُچو اور مجگرام یہ تینوں ایک ہی گاؤں ہیں۔ مگر 2012 کے الیکشن میں جب سلیم خان ایم پی اے تھا اُچو ,اُچوگول اور مجگرام کو گاؤں موغ یوسی سے الگ کرکے کندوجال یوسی میں زم کیا تھا۔

اس لیئے چترال کے انتظامیہ اور آقلیتی امور کے وزیر جناب وزیر زدہ صاحب سے گزارش ھے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل یہ تینوں گاؤں واپس موغ یوسی میں زم کیا جائے,کیونکہ یہ کوئی توک ہی نہیں بنتا ھے کہ یہ تینوں گاؤں 20 کلومٹر دور کسی دوسرے گاؤں کی یوسی میں شامل کیا جائے ۔کیونکہ موغ,اُچو,اُچوگول اور مجگرام کے مقابلے میں کندوجال کی کوئی حثیت نہیں ھے ۔ اس لیئے مجگرام, اُچو,اور اُچوگول کے عوام کو بھی چاہیئے  کہ وہ بھی اپنے سابقہ یوسی کو واپس بحال کرنے کے لیئے بھرپور اواز اُٹھائیں۔کیوں کہ مجگرام,اچوگول,اُچو اور گاؤں موغ کی غم خوشی ایک دوسرے کے ساتھ منسلک ہیں۔اگر خدانخواستہ اُچو, اُچوگول یا مجگرام  میں کوئی فؤدگی ھوتی ھے تو کندوجال کے لوگ اکر نہیں دفناتے ہیں۔

لہذہ اُچوگول,اچو اور مجگرام کے عوام کو چاہیئے کہ اپنا یوسی دوبارہ  صیح کرنے کے لیئے جلد سے جلد قدم اُٹھانا چاہیئے ورنہ بعد میں ان کو پچھتانا پڑے گا۔             

 علی یار خان گاؤں موغ


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں, خطوطTagged
58602