Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

جمعیت علماء اسلام ضلع اپر چترال کا بلدیاتی الیکشن میں کسی بھی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

شیئر کریں:

اپر چترال ( چترال ٹایمز رپورٹ ) جمعیت علماء اسلام اپر چترال کے ضلعی ترجمان حبیب الدین کے مطابق JUI اپر چترال کا اجلاس ضلعی امیر کے زیر صدراتJUI کے ضلعی دفتر بونی میں منعقد ہوئی۔اجلاس میں اراکین ضلعی کابینہ۔یو سی امراء و سکرٹری کے علاوہ وویلج ۔کسان ۔یوتھ کونسلرز کے امیدوارن ۔خواتین کونسلر کے ذمہ دارن نے شرکت کی۔اجلاس میں JUIلویر چترال اور مسلم لیک نون کے کے درمیان اتحاد کے فیصلے جو اپر چترال کے تحصیل مستوج کو PMLN کو دینے اور وہان اتحاد کرنے کی شدد الفاظ میں مخلفت کی گئی۔JUI اپر چترال نے دونون تحصیلوں کے لیے اپنے امیدوار کا ٹکٹ بھی جاری کرچکا ھے۔تحصیل تورکھو و موڑکھو کے لیے مولانا فتح الباری اور تحصیل مستوج کے لیے سابق وی سی ناظم قاری احمد ولی شاھ کے نام ٹکٹ جاری کرچکے ہین۔اپرچترال کے تمام وویلج کونسلوں کے لیے خوایشمند امیدوارن کے لیے ٹکٹ جاری ھوگئی ہین۔تمام ذمہ داران نے بھرپور طریقے سے الکشن کمپین کرنے کی تیاری کی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58538