Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بل گیٹس کا ایک روزہ دورہ پاکستان،ہلال پاکستان ایوارڈ عطا کردیا گیا

شیئر کریں:

اسلام آباد(چترال ٹایمزرپورٹ)حکومت نے بل گیٹس کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ہلال پاکستان ایوارڈ سے نواز دیا، بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر پاکستانی کاوشوں کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ بھی ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔ مائیکرو سوفٹ کے بانی بِل گیٹس پہلی بار ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، اسلام آباد میں انہوں نے انسدادپولیو پروگرام کا دورہ کیا۔انہیں انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر شہزاد بیگ نے بریفنگ دی اور کورونا سمیت پولیوکی روک تھام سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی براے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان بھی موجود رہے۔ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پولیو سے متعلق اقدامات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان نے پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان کے پولیو ورکرز، ہیلتھ ورکرز اور والدین کے تعاون کو بھی سراہا اور کہا کہ پولیو ورکرز اور والدین کے تعاون کے باعث پاکستان ایک سال سے پولیو فری ہے، پاکستان کے ساتھ پولیو پروگرام میں تعاون جاری رکھا جائے گا۔بعد ازاں وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی۔وزیراعظم کی جانب سے بل گیٹس کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جس میں وفاقی وزرا اور دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔قبل ازیں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ مائیکرو سوفٹ کے بانی پہلی بار پاکستان آئے، ہم ان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔مائیکرو سوفٹ کے بانی بل گیٹس نے این سی او سی کا دورہ بھی کیا اور ارکان سے ملاقاتیں کیں، انہیں کورونا وائرس، اس کے خلاف حکومتی اقدامات اور عوام کی ویکسی نیشن سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔حکومت پاکستان کی جانب سے بل گیٹس کو ان کی خدمات پر ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس حوالے سے ایوان صدر میں ان کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا۔

chitraltimes bill gates awarded hilal e pakistan president pak
PRESIDENT DR. ARIF ALVI TALKING TO MR WILLIAM HENRY GATES III (MR BILL GATES), AT AIWAN-E-SADR, ON 17-02-2022.

۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
58497