Chitral Times

Mar 28, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت پشاور کے نواحی علاقے گڑھی چندن کی پتھریلی بنجر زمین سر سبز جنگل میں تبدیل ۔بریفنگ

شیئر کریں:

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت پشاور کے نواحی علاقے گڑھی چندن کی پتھریلی بنجر زمین سر سبز جنگل میں تبدیل ۔بریفنگ

پشاور(چترال ٹایمزرپورٹ) سیکرٹری آف سٹیٹ وزارت اقتصادی تعاون و ترقی جرمنی جوچن فلیش برتھ کا وفد کے ہمراہ گھڑی چندن کا دورہ کیا۔ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت پشاور کے نواحی علاقے گڑھی چندن کی پتھریلی بنجر زمین سر سبز جنگل میں تبدیل ہوچکی ہے۔ سیکرٹری محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات نے جرمن وفد کو جنگلات پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ بھی موجود تھے۔ انہوں نے جرمن وفد کو خیبر پختونخوا آمد پر خوش آمدید کہا اور صوبائی حکومت کی جانب سے موسمیاتی تغیر جیسے خطرات سے نمٹنے کے لئے محکمہ جنگلات کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری آف سٹیٹ وزارت اقتصادی تعاون و ترقی جرمنی جوچن فلیش برتھ اور دیگر جرمن وفد نے گھڑی چندن میں پودے لگائے۔ محکمہ جنگلات کے اعلی حکام نے جرمن وفد کوگھڑی چندن جنگل کی تفصیلی سیر بھی کروائی۔ وفد کو بتایا گیا کہ گزشتہ مون سون شجر کاری مہم میں گڑھی چندن کے 111ایکڑ اراضی پر 48 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے ہیں جس میں کم پانی والے شیشم، یوکلپٹس اور کیکر وغیرہ کے پودے شامل ہیں۔

بلین ٹری سونامی پراجیکٹ خیبرپختونخوا کے تحت صوبہ بھر میں موسم بہار شجر کاری شروع کرنیت کے لئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں۔ پراجیکٹ کے تحت اب تک صوبے کے 111541 ایکڑ آراضی پر 9کرڑ 96لاکھ پودے لگائے گئے ہیں۔ جبکہ موسم بہار شجرکاری کے تحت صوبہ بھر میں 107.854ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے بلین ٹری پروگرام کو عالمی پزیرائی صوبوں کی تعاون سے حاصل ہوئی،اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے نے جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں جنگلات کی بحالی کی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کے لیے پاکستان کو جنگلات کا چیمپیئن قرار دیا ہے۔ اس سال بھی وزیراعظم نے محکمہ جنگلات کو 22فروری کو “پلانٹ فار پاکستان” کے نام سے بلین ٹری پروگرام کے تحت پودے لگانے کا تسلسل جاری رکھنیکی ہدایت کی ہے، وزیراعظم نے محکمہ جنگلات موسم بہار شجر کاری میں اراکین اسمبلی، اراکین کابینہ، سرکاری اداروں سمیت عوام الناس کوبھر پور حصہ لینے کا کہا ہے۔ بلین ٹری پروگرام کے تحت اس سال موسم بہار میں 540 ملین پودے لگائے جائینگے۔ موسم بہار شجر کاری مہم “پلانٹ فار پاکستان” کے سلسلے میں محکمہ جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات، خیبر پختونخوا نے تمام محکموں، تعلیمی اداروں و دیگر سرکاری و نیم سرکاری محکموں کو مہم میں بھر پور کردار ادا کرنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے

chitraltimes German secretary visit tsumami project peshawar 1
chitraltimes German secretary visit tsumami project peshawar 3

شیئر کریں: