Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وادی کیلاش رمبور کے درجنوں خاندانوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

شیئر کریں:

وادی کیلاش رمبور کے درجنوں خاندانوں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

چترال (چترال ٹائمز رپورٹ) یونین کونسل ایون کے علاقہ رمبور میں مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا‘۔ پیر کے روز کیلاش وادی رمبور کے علاقہ شیخاندہ میں شمولیتی جلسے کا نعقاد کیا گیا‘جلسے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبداللطیف اور تحصیل چترال کے میئر کے عہدے کیلئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شہزادہ آمان الرحمان نے خصوصی طور پر شرکت کی‘ وادی کیلاش کے علاقہ شیخاندہ کے درجنوں خاندانوں کے افراد پاکستان پیپلز پارٹی‘ پاکستان مسلم لیگ‘ جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے‘تحریک انصاف میں شامل ہونے والے افراد کو عبداللطیف اور شہزادہ آمان الرحمان پی ٹی آئی کی ٹوپی اور مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا‘

اس موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار شہزادہ آمان الرحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام اپنا قیمتی ووٹ ضائع کرنے کی بجائے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں استعمال کریں‘ کیونکہ چترال کی ترقی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی ضروری ہے‘صوبے اور مرکز میں پی تی ٓائی کی حکومت ہونے کی وجہ سے تحصیل میں بھی پی ٹی آئیہو تو ورکنگ ریلیشن کے باعث چترال کے مسائل حل ہونے میں آسانی ہوگی‘ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء عبداللطیف نے کہا کہ چترال کی ہمیشہ بد قسمتی رہی ہے کہ ہم دیگر اقوام کے برعکس ووٹ دیتے ہیں‘ گزشتہ انتخابات میں جن لوگون کو عوام نے منتخب کیا وہ صرف تنخواہیں لینے کے علاوہ کوئی اور کام نہیں کرسکے‘ قوم کی کدمت نہ کرنے کا بوجھ اقلیتی ممبر وزیر زادہ کر رہے ہین‘ جن کی انتھک کوششوں کے باعث اپر اور لوئر چترال میں کروڑوں کے چھوٹے منصوبوں پر کام شروع کردیا گیا‘ جبکہ چترال‘ بونی اور شندور روڈ کی تعمیر کی علاوہ ایون بموریت روڈ پر عنقرب کام کا آغاز ہوگا‘جس پر اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں‘انہون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ووٹ اپنے علاقے کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے دیں ناکہ مذہب اور مسلکی بنیادوں پر ووٹ کا استعمال کریں‘ انہوں نے کہا‘ اب بھی قوم کے پاس ایک موقع آیا ہے کہ اپنے علاقوے کی ترقی کیلئے اپنے ووٹون کو ضائع نہ کریں‘قبل ازیں علاقے کے عوام نے مہمان کو گھوڑوں پر سوار کر کے جلسہ گاہ لاتے ہوئے ان کا شاندار استقبال کیا۔

chitraltimes pti meeting kalash valley Rumboor 3
chitraltimes pti meeting kalash valley Rumboor 1

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58405