Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

میرے حوالے سے پارٹی چھوڑنے کی خبرمن گھڑت ہے۔تردید کرتاہوں۔ سرتاج احمد

شیئر کریں:

میرے حوالے سے پارٹی چھوڑنے کی خبرمن گھڑت ہے۔تردید کرتاہوں۔ سرتاج احمد

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز)سابق تحصیل ناظم چترال اور پی ٹی آیی رہنما سرتاج احمد نے خود سے منسوب چترال کے ایک مقامی اخبار میں شایع خبر کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ وہ نہ کسی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اورنہ اس حوالے سے کسی کو کویی بیان دیا ہے۔ چترال ٹایمز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوے انھوں نے کہا کہ جمعیت علماے اسلام چترال کی ایک قابل قدر پارٹی ہے اور میں ان کی لیڈرشپ کی انتہایی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔ سرتاج احمد نے چترال کے عوام سے بھی اپیل کی کہ چترال کے مسایل کے حل کیلے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو ووٹ دیں تاکہ چترال کے مسایل حل کیا جاسکے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
58401