Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

صوبے میں بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع ہے، اس سکیم سے فائدہ اٹھایا جائے.عبد الکریم

شیئر کریں:

صوبے میں بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع ہے، اس سکیم سے فائدہ اٹھایا جائے.عبد الکریم

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز سیکٹر کی ترقی کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی شروع کی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ اس سکیم سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے اور جدید مشینری لگاکے پیداواری صلاحیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کی برآمدات میں اضافہ کیا جائے،ان خیالات کا اظہار وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ میں صرافہ اور جیم اینڈ جیولری ایسوسی ایشن کے وفد کے نمائندہ پر اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی، اجلاس میں CEO KPBOIT حسن داؤد بٹ،پاکستان کسٹم، BOK،سمیڈا، جیمالوجی ڈیپارٹمنٹ اور آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولری گروپ کے چیئرمین اور صدر خیبرپختونخواہ نے شرکت کی۔وفد نے معاون خصوصی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،

معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے اور حکومت کی جانب سے جمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات میں مزید تیزی لائیں گے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس سیکٹر کی ترقی کیلئے تربیت یافتہ ورکر اور جدید ٹیکنالوجی کا ہونا لازم ہے جو کہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس سلسلے میں جیمز اینڈ جیولری کے حوالے سے مفت ٹریننگ کا سلسلہ جلد عمل میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ SME Sector کو فروغ دینے کے لیے حکومت آسان شرائط پر بلاسود قرضے مہیا کر رہی ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جیمز سیکٹر کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پروموٹ کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں اگلے ماہ نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پروڈکٹس کی ویلیو ایڈیشن اور بین الاقوامی مارکیٹ میں رسائی نہایت ضروری ہے۔

وفد نے معاون خصوصی اور دوسرے محکمہ کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کے اختتام پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈنے وفد کو بتایا کہ بزنس کمیونٹی کی معاونت اور سہولت کے لئے KPBOIT میں آن لائن بزنس پورٹل قائم کیا گیا ہے جس سے بزنس کمیونٹی مستفید ہو سکتی ہے۔ انہوں نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
58399