Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

رفیع حیات کا اعزاز،ایوب میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس میں اوپن میرٹ میں داخلہ لینے میں کامیاب

شیئر کریں:

چترال ( نمایندہ چترال ٹایمز ) ریشن گول(حاکمی دور) سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالب علم رفیع حیات ولد حیات الدین نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں (اوپن میرٹ) داخلہ لیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رفیع الدین کا چترال کے لئے مختص کوٹے پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں بھی داخلہ ہوا ہے۔

رفیع حیات نے میٹرک آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول سین لشٹ سے اور انٹرمیڈیٹ چترال ماڈل کالج سے امتیازی نمبروں سے پاس کیا۔ اور انٹرمیڈیٹ میں 1072 نمبر لیکر اضلاع چترال اپر اور چترال لوئیر دونوں سے پشاور بورڈ کے امتحان میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات میں اول پوزیشن ہولڈر ہے۔

یاد رہے کہ رفیع حیات ریشن کے معروف سماجی کارکن حیات الدین کے فرزند ارجمند ہیں۔

رفیع نے اپنی کامیابی کو اللہ تعالٰی کی مہربانی، والدین اور رشتہ داروں کی دعاؤں اور اپنی انتھک محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ مستقل مزاجی اور محنت سے انسان زندگی کے کسی بھی شعبے میں کامیابی حاصل سکتا ہے۔


شیئر کریں: