مدکلشٹ سنوسپورٹس فیسٹول کاافتتاح کمشنر ملاکنڈ نے کردیا، فیسٹول چارروزتک جاری رہیگا۔
مدکلشٹ سنوسپورٹس فیسٹول کاافتتاح کمشنر ملاکنڈ نے کردیا، فیسٹول چارروزتک جاری رہیگا۔
چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) لویر چترال کے سیاحتی مقام مدکلشٹ میں چار روزہ سنو فیسٹیول کا افتتاح کمشنر ملاکنڈ سید ظہیر الاسلام شاہ نے کیا۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ملاکنڈ ذیشان اصغر، ڈی سی چترال لوئر محمد انور الحق، ڈی پی او چترال لویر سونیہ شمروز، اسسٹنٹ کمشنر چترال ثقلین سلیم اور اسسٹنٹ کمشنر دروش عبدالحق، اور لائن ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور تماشائیوں کی کثیر تعداد فیسٹیول میں شریک ہوے۔فیسٹول کے روح رواں شہزادہ حشام ودیگرعمایدین نے مہمانوں کو ارگنایزیشن کی طرف سے لوگو شارٹ پیش کیا۔
فیسٹول تک پہنچنے کیلے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سی اینڈ ڈبلیو کے زیر انتظام سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے ۔ ایکسین سی اینڈ ڈبلیو لویر چترال ریاض علی شاہ نے محکمے کے اہلکاروں کو چوبیس گھنٹے موقع پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی سیاح کو فیسٹول کے مقام تک پہنچنے اور واپسی پر کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔