Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیر زادہ کا عوامی شکایات پر چترال کے مقامی فلور مل اور دنین گودام کا اچانک دورہ

شیئر کریں:

وزیر زادہ کا عوامی شکایات پر چترال کے مقامی فلور مل اور دنین گودام کا اچانک دورہ

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی وزیر زادہ نے جمعرات کے روز عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے چترال کے مقامی فلور مل اور محکمہ خوراک کے دنین میں واقع گودام کا اچانک دورہ کیا اور عوام کو سپلائی کی جانے والی گندم اور فلور مل میں آٹے کی کوالٹی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے فلور مل کے مالک کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ حکومت غ دئیے گئے معیار کے مطابق آٹا تیار کرے اور صارفین کو شکایت کا موقع نہ دے۔ انہوں۔ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کم اور خراب معیار کے فوڈ آئٹمز کی تیاری اور فروخت بالکل برداشت نہیں کرتی اور وزیر اعلیٰ محمود خان اس بارے میں زیادہ حساس ہیں اور غلطی، غفلت اور تساہل کا مظاہرہ کرنے والے ملز مالکان، ڈیلروں، تاجروں اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہیں۔ محکمہ خوراک کے گودام میں انہوں نے گندم کی کوالٹی پر اطمینان کا اظہار کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ گودام میں ماہ مارچ تک کے لئے اسٹاک موجود ہے۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
58253