Chitral Times

Oct 1, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

وزیراعلیٰ محمود خان نے نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

تعلیمی اداروں سے فارغ التحصیل نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے صوبائی حکومت کا بڑا اقدام،
وزیراعلیٰ محمود خان نے نوجوانوں کے لئے ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کی منظوری دیدی،
صوبے کے ایک لاکھ نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز کورسز کرائے جائیں گے،


ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کے تحت کم وقت میں ہنر مند افرادی قوت تیار کیا جائے گا، محمود خان


پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لئے ایک اہم قدم کے طور پر ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔پروگرام کے تحت ابتدائی طور پرصوبے کے ایک لاکھ نوجوانوں خصوصاً گریجویٹس کو جدید ڈیجیٹل کورسز کروائے جائیں گے۔ پروگرام کی منظوری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بدھ کے روز خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ایک اجلاس میںدی۔ صوبائی کابینہ اراکین عاطف خان ، بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی مطیع اللہ خان، سیکرٹری اطلاعات ارشد خان، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی آئی ٹی بورڈ علی محمود اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو ڈیجیٹل اسکلز ٹریننگ پروگرام کے مختلف پہلوو¿ں پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام پر مجموعی طورپر پانچ ارب روپے لاگت آئے گی جبکہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کو تین سے چھ ماہ کے دورانیہ پر مشتمل مختلف کورسز کروائے جائیں گے۔ مزید بتایا گیا کہ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکشن ٹیکنالوجی کے مختلف شعبوںمیںمقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس کی ضروریا ت کے مطابق ڈیجیٹل اسکلزٹریننگ دی جائے گی۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ڈیجیٹل اسکلز کورسز کے ذریعے ہنر مند افرادی قوت تیار کی جائے گی جو گھر بیٹھے روزگار حاصل کرنے کے قابل ہوگی جبکہ کورسز کامیابی سے مکمل کرنے والے نوجوانوں کو نینو ڈگری اور اسکالر شپس کی فراہمی کے علاوہ ملازمتوں کی بھی پیش کش کی جائے گی۔

پروگرام کے تین مرحلے ہوں گے ، پہلا مرحلہ انٹرمیڈیٹ لیول ڈیجیٹل اسکلز ہے، جس کے تحت 60 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ دوسرا مرحلہ ایڈوانس لیول ڈیجیٹل اسکلز ہے جس کے تحت 20 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی جبکہ تیسرا مرحلہ نینو ڈگری ہے جس کے تحت باقی ماندہ نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔ انٹر میڈیٹ لیول ڈیجیٹل اسکلز کے تحت ویب ڈویلپمنٹ، گرافک ڈیزائننگ، اینی میشن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کی تربیت دی جائے گی جبکہ ایڈوانس لیول کے تحت بلاک چین ، ڈیٹا انجنیئرنگ ، آرٹیفیشل انٹلیجنس ، کمپیوٹر نیٹ ورکنگ ، سائبر سکیورٹی ،بزنس انٹلیجنس اور کلاو¿ڈ کمپیوٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔ اجلاس کے شرکاءکو یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ میڈیم لیول ڈیجیٹل اسکلز کے تحت 13 ہزار700 نوجوانوں کو ٹریننگ دی گئی ہے جن میں 29 فیصد خواتین اور 71 فیصد مرد ہےں۔ اسی طرح ایڈوانس ڈیجیٹل اسکلز کے تحت 1600 سے زائد نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے جن میں 15 فیصد خواتین اور 85 فیصد مرد ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ دے کر باروزگار بنانا موجودہ حکومت کی ترجیحات کامرکز ہے اور یہ خوش آئند بات ہے کہ ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے تحت چھ ماہ کی قلیل مدت میں صوبے میں ایک لاکھ ہنر مند نوجوان تیار کئے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس پروگرام کا واحد مقصد نوجوانوں کو خود روزگار اور بااختیار بنانا ہے ۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت تعلیمی اداروں سے فارغ ہونے والے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے ۔

کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کے لئے اچھی خبر، چیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا اجراء،

پورٹل کے اجراء سے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کی شکایات کا بروقت ازالہ کی جاسکے گا


پشاور ( چترال ٹایمزرپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی سہولت کے لئے صوبائی محکموں سے متعلق شکایات کے اندراج اور ان کے بروقت ازالے کے لئے چیف منسٹر بزنس کمپلینٹ پورٹل کا باقاعدہ اجراءکردیا ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کے روز ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ محمود خان تھے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔ صوبائی کابینہ اراکین عاطف خان اور بیرسٹر محمد علی سیف کے علاوہ وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، متعلقہ انتظامی سیکرٹریز ، منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور دیگر متعلقہ حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔


بزنس کمپلینٹ پورٹل پر کاروباری حضرات اور سرمایہ کار صوبائی محکموں سے متعلق اپنی شکایات آن لائن درج کراسکتے ہیں جبکہ پورٹل پر درج ہونے والی شکایات بروقت ازالے کے لئے فوری طور پر متعلقہ محکموں کو ارسال کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ براہ راست شکایات کے ازالے کی نگرانی کرے گا اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ محکمے کو تنیہہ کی جائے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بزنس کمپلینٹ پورٹل کے اجراءکا مقصد کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے اجراءسے کاروباری حضرات کی تمام شکایات کا بروقت ازالہ ہوگا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے دوررس اقدامات کررہی ہے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لئے پہلے ہی ون ونڈو بزنس پورٹل کا اجراءکیا جا چکا ہے جس کے تحت سرمایہ کاری سے جڑے تمام معاملات آن لائن طے کئے جا سکتے ہیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی حکومت کے تجدید شدہ ویب پورٹل کا بھی افتتاح کیا ۔ تجدید شدہ ویب پورٹل شہریوں کو تمام سرکاری محکموں کی سرگرمیوں سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرے گی۔


شیئر کریں: