Chitral Times

Dec 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپر چترال کے کاغ لشٹ میں پہلی دفعہ سنوسپورٹس فیسٹول کاانعقاد،منگل کے روز بھی جاری رہیگا

شیئر کریں:

اپر چترال کے کاغ لشٹ میں پہلی دفعہ سنوسپورٹس فیسٹول کاانعقاد،منگل کے روز بھی جاری رہیگا

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) اپر چترال کے کاغ لشٹ میں اپرچترال کی تاریخ میں پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام سنوفیسٹول شروع ہوگئی جس میں اسکئینگ، اسکیٹنگ اور پراگلائیڈنگ کے علاوہ چترال کے روایتی کھیل اور ثقافتی شو شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیرزادہ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے فیسٹول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں فیسٹول کو آئندہ ذیادہ وسیع پیمانے پر منعقد کرکے اس کے ذریعے ونٹر ٹورزم کو ترقی دینے کی عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ اپنی جعرافیائی محل وقوع اور برف پوش پہاڑوں کی خوب صورتی میں یہ مقام بہت ہی اہم ہے اور برف پر کھیلی جانے والی کھیلوں میں مقامی افراد بھی کسی سے پیچھے سے نہیں ہیں اور ہمیں اس پوٹنشل سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فیسٹول کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی نے کہاکہ فیسٹول میں مقامی کھلاڑیوں کواپنے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور دوسرے جوانوں کو ترغیب دینے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ مقامی ثقافت کی پروموشن بھی اس فیسٹول کا حصہ ہے جس میں ضلع بھر سے نوجوان جوق درجوق شرکت کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لویر چترال محمد انوار الحق بھی اس موقع پر موجود تھے۔ فیسٹول منگل کے روز بھی جاری رہے گا۔
دریں اثنا فیسٹیول میں کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے ریسکیو1122 کی ٹیمیں کاغلشٹ میں موجود ہیں.

chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral mastuj sub division
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral mastuj1
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral mastuj sub division4
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral5
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral2
chitraltimes qaqlasht snow festival upper chitral 2
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral mastuj sub division rescue upper
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral dc upper
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral mastuj2
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral6
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral11
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral21
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral mastuj sub division3
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral mastuj
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral
chitraltimes kaghlasht snow festival upper chitral1


شیئر کریں: