Chitral Times

Dec 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیراہتمام بونی اور مستوج میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلعی انتظامیہ اپر چترال کے زیر اہتمام ہیڈکوارٹر بونی اور مستوج میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں۔ ہیڈکوارٹر بونی میں ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ تعلیم اپر چترال کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک پروقار تقریب گورنمنٹ ہائی سکول بونی میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کی سربراہی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان ، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر اپر چترال ،اے۔ ڈی ۔ ار۔ڈی ۔ڈی، ٹی ایم او مستوج،موڑکہو , ایس ڈی پی او مستوج، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول بونی،،ڈی،ای ،اوز میل /فیمل، اساتذہ کرام، منیجر نیشنل بنک بونی برانچ، عمائدین علاقہ اور کثیر تعداد میں طلباء طالبات پروگرام میں شریک تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا اور پرچم کشائی کے بعد قومی ترانے پیش کئے گئے۔


مختصر پروگرام کے بعد تمام شراکاء پر مشتمل ریلی گورنمنٹ ہائی سکول بونی سے شروع ہوکر بونی چوک پہنچ کر احتتام پذیرہوئی۔ بونی چوک میں ایک مختصر پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال اور دوسرے مقررین نے خطاب کئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے تقریر میں ہندو سامراج کے نہتے کشمیریوں کے خلاف غاصبانہ، ظالمانہ اور جابرانہ اقدام کی بھرپور مزمت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اپنے تقریر میں کشمیر کو پاکستان کا شہ رگ قرار دیا اور کشمیری مسلمانوں کے ساتھ مودی سرکار کے جابرانہ اقدام کو سراسر ظلم اور جبر پر مبنی فعل قراردیا۔ اخر میں مودی سرکار مردہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور کشمیر زندہ باد کے نعروں سے پروگرام اپنے احتیتام کو پہنچا۔

chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral upper 3
chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral upper 2
chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral upper 1

شیئر کریں: