Chitral Times

Dec 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ضلعی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام لوءر چترال میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی اورجلسہ

شیئر کریں:

ضلعی انتظامیہ اور جماعت اسلامی کے زیراہتمام لوءر چترال میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی اورجلسہ

چترال ( محکم الدین ) جماعت اسلامی اور انتظامیہ چترال کے زیر انتظام یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی ۔ اور اتالیق پل پر جلسہ منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی چترال کے قائدین اخونزادہ رحمت اللہ ، مولانا جمشید احمد ، وجیہ الدین ، رحمت الہی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ کشمیریوں پر ظلم و استبداد کے پہاڑتوڑے جا رہے ہیں ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام خواب خر گوش میں ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ صرف جماعت اسلامی کا نہیں ، پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان کی حکومت اور مقتدر ادارے نہیں چاہتے ۔ کہ کشمیریوں کا مسئلہ حل ہو ۔ اوریہ تنازعہ اسی چلتا رہے ۔ تاکہ چولہا جلتا رہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ پاکستان میں اسلامی قیادت ہی کشمیر کا مسئلہ حل کر سکتی ہے۔ اس لئے مسلمانوں کو ملک میں اسلامی قیادت کا ساتھ دینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا ۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے ۔ کہ مسلمان کفار سے دوستی کرنےمیں پیش پیش ہے۔ ایسےمیں کشمیر کے مسلمانوں کا مسئلہ کیسے ہو سکتا ہے ۔ حالانکہ اللہ نے مسلمانوں کو کافروں کیلئے سخت اور خود مسلمانوں کیلئے نرم ومحبت کی تعلیم دی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ یہ کیسی مدینہ کی ریاست کے حکمران ہیں ۔ کہ کشمیری شہید ہو رہے ہیں ۔ ان کے کانوں جوں تک نہیں رینگتی ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ کشمیر کی آزادی صرف جہاد سے ہی ممکن ہے ۔ جب تک مسلمان جان کی قربانی کیلئےتیار نہیں ہوں گے ۔ کشمیر کے مظلوموں کو آزادی نہیں مل سکتی ۔ اس موقع پر کشمیریوں کے حق میں قرارداد منظورکی گئی ۔ جس میں کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔ اور بھارت کی طرف سے آرٹیکل 370 میں ترمیم کرکے کشمیر پر قبضہ کو عالمی سطح پر ناجائز اقدام قرار دیا گیا ۔ قرار داد میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ۔ کہ جماعت اسلامی بھارت کے اس ظلم و استبداد کے خلاف ہمیشہ کشمیریوں کی ہرممکن مدد کرتی رہے گی ۔

دریں اثنا یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریسکیو۱۱۲۲کے زیراہتمام ایک ریلی کا اہتمام کیاگیا

ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی قیادت میں 5فروری یوم کشمیر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ آفس لوئر چترال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی قیادت میں ریسکیو جوانوں نے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کشمیروں کے حق میں ریلی بھی نکالی ۔

chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral2
chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral rescue 1122 lower
chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral1
chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral
chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral ji ctl
chitraltimes kashmir solidarity day observed chitral ji

شیئر کریں: