مسلم لیگ نواز موڑکھو کا بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور وی سیز سطح پر تنظیم سازی حوالے مشاورتی اجلاس
مسلم لیگ نواز موڑکھو کا بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور وی سیز سطح پر تنظیم سازی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس
وریجون (جمشید احمد)مسلم لیگ نواز موڑکھو کا مشاورتی اجلاس بلدیاتی انتخابات کی تیاری اور تنظیم سازی کے حوالے سے قوڑاقاندور وریجون میں منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ نواز موڑکھو کے اراکین پارٹی کارکنان اور ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس کی صدارت معروف سماجی شخصیت عبدالباقی نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ اغاز عبدالرفیع کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ کو مستحکم کرنے وی سی سطح پر تنظیم سازی اور انے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں مشاورت ہوٸی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنےاور پارٹی کی طرف سے تمام نشستوں کےلیے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اور اجلاس میں ویلج کونسل گہت وریجون کےلیے جنرل کونسل نشست کے لیے امیدوارمسلم لیگ نواز کی طرف سے ظفر حسین شاہ کو نامزد اور منتخب کرکے ان پر اعتمادکا اظہار کیا گیا۔ اور باقی نشستوں کے لیے بھی اپنے امیدوار کھڑے کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔اور اگلے اجلاس 6 فروری کو امریاندور وریجون میں رکھا گیا جس میں تمام اراکین اور ورکرز کی شرکت کو یقینی بنایا گیا جس میں تنظیم سازی اور دوسرے نشتوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا فیصلہ کیا جاۓ گا۔ اور اسطرح یہ اجلاس مسلم لیگ کی کامیابی کے لیے دعاٸیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔