Chitral Times

Apr 24, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اپرچترال میں طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے۔ تحریک حقوق اپرچترال

شیئر کریں:

اپر چترال(نمائندہ چترال ٹائمز ) اپرچترال میں طویل لوڈ شیڈنگ کےخلاف تحریک حقوق اپر چترال کی کال پر بونی میں میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سابق تحصیل ناظمین،وی سی ناظمین،کونسلرز اور اپر چترال کے مختلف علاقوں کی نمائندگی کرتے ہوئے عمائدین نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت سابق تحصیل ناظم شمس الرحمٰن لال نے کی۔

شراکاء میٹنگ کا کہنا تھا کہ جنوری کے اخری ہفتہ تک اطمینان بخش بجلی اپر چترال کے صارفین کو مل رہی تھی لیکن اس کے بعد نامعلوم وجوہات کی بنا اپر چترال غیر اغلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہے جو شدید سردی کے اس موسم میں ناقابلِ برداشت ہے ۔شراکا نے کہا کہ جوٹی لشٹ گریڈ اسٹیشن مین 7 میگاواٹ کی ٹرانسفارمر نصب ہے جوکہ لوئیر اور اپر چترال کی صارفین کے لیے ناکافی ہے۔ معتبر ذرایع سے معلوم ہوچکی ہے کہ 13 میگاواٹ کی ٹرانسفارمر جوٹی لشٹ میں تنصیب کے منتظر ہے۔ تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا محکمہ مذکورہ ٹرانسفارمر کو نصب کرنے سے لت لعل سے کام لے رہا ہے ۔

اجلاس میں مطالبہ کیا کہ فوری 13میگاواٹ ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ صارفین کی پریشانی دور ہوسکے۔اجلاس پرزور مطالبہ کیا کہ پیڈو کا دفتر جلدازجلد بونی شفٹ کیا جائے۔ دفتر بونی میں نہ ہونے کی وجہ سے اپر چترال کے صارفین گوناگوں مسائل سے دوچار ہیں۔ اس وقت تمام محکموں کے دفترات بونی شفٹ ہوچکے ہیں۔اس لیے پیڈو کی دفتر کو بھی بونی شفٹ ہونا چاہیے ۔اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ اپر چترال گریڈ اسٹیشن کا باربار خوشخبری سنائی جاتی ہے۔ لیکن عملی طور پر کام اس پر شروع نہیں ہوسکا لہذا اپر چترال گریڈ اسٹیشن پر فوری طورپر کام شروع کیا جائے ۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
57976