
مختلف محکموں کے سات افسران کے تبادلوں وتعیناتیوں کے احکامات جاری
پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) حکومت خیبر پختونخوا نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 7افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسٹبلیشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر آفیسرز جاوید انور (پی سی ایس، ایس جی، بی ایس- 20) کو بحیثیت ڈائریکٹر جنرل محکمہ قانون، انسانی حقوق خیبرپختونخوا، محمد کبیر آفریدی (پی ایم ایس،بی ایس-19) کو بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر خیبرپختونخوا پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی تعینات کردیا گیا جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر KPHICP محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم احمد زیب کو انکی اضافی ذمہ داریوں سے فارغ کردیاگیا ہے۔
اسی طرح خورشید عالم (پی اے ایس، بی ایس – 18) کو بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور اور مس لبنیٰ شاہ زمان (پی ایم ایس۔بی ایس۔17 (کو بحیثیت ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پشاور تعینات کردیا گیا اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پشاور آفتاب احمد خان (پی ایم ایس، بی ایس، 18) کو تبدیل کرکے انکو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات، ڈپٹی سیکرٹری محکمہ اطلاعات نورالہادی (بی ایس، 18,) کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا میں رپورٹ کرنے اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر، ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی خیبرپختونخوا صبا داد خان (پی ایم ایس، بی ایس۔17 (کو بحیثیت ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری تعینات کردیا گیاہے اس امر کا اعلان اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ 5 الگ الگ اعلامیوں میں کیا گیا۔