Chitral Times

Apr 18, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر دیر کا لواری ٹنل کادورہ، مسافروں کو ہرممکن سہولت دینے کی ہدایت

شیئر کریں:

اپر دیر (نمائندہ چترال ٹائمز) ڈپٹی کمشنراپر دیر اکمل خان خٹک نے لواری ٹنل کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے لیویز چیک پوسٹ کا معائنہ کیا اور شدید سردی کے موسم میں ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکاروں کو شاباش دی۔ اس موقع پر لیویز اہلکاروں نے ڈپٹی کمشنر کو ٹنل کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کی کہ مسافروں کی سہولت کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے تاکہ ان کو کسی بھی قسم کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔انہوں نے لیویز فورس کے اہلکاروں کو اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری کیساتھ انجام دینے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کی مشکلات پیش آنے کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں۔یادرہے کہ ڈپٹی کمشنر اپر دیر ضلع بھر کے تمام لیویز فورس چیک پوائنٹس کا ترتیب وار دورہ کرینگے

lowari tunnel approach road snowfall baradam chitral

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریں, چترال خبریں
57909