Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ایف پی ایس سی اور کے پی ایس سی کے سنٹر ضلع چترال میں قائم کئے جائیں۔ رضیت بااللہ

شیئر کریں:

چترال (نمائندہ چترال ٹائمز ) معروف سماجی شخصیت رضیت باللہ نے ایک اخباری بیان میں صوبائ اور مرکزی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہوے کہا ہے کہ فوری طور پر فیڈرل پبلک سروس کمشین ( FPSC )اور خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ( KPPSC )کے ٹیسٹ سنٹر چترال میں قائم کۓ جائیں کیونکہ وسائل کی کمی کی وجہ سے ضلع چترال جیسے پاکستان کے سب سے زیادہ تعلیم یافتہ کہلانے والے نوجوان طبقہ محروم رہ جاتا ہے چترال دو اضلاع ھونے کیساتھ ساتھ جعرافیائ حد بندی کی وجہ سے بھی ایک الگ مقام رکھتا ہے جبکہ علاقے کے لوگ امن پسند اور محب وطن ھیں۔تعلیم کا تناسب مرد اور خواتین میں یکساں ھیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ایک اچھا خاصا ٹیلنٹ اور پڑھا لکھا چترال کا نوجوان وسائل کی کمی چترال اور اپر چترال سے پشاور کا دور دراز فاصلہ ٹیسٹ سے کم از کم تین چار دن پہلے شروع کرنا پڑتا ھے اور ہوٹلوں میں قیام خاص کر خواتین طالبات کیلۓ ایک ڈراونا خواب سے کم نہی خواتین کے اخراجات بھی تین گنا بڑھ جاتے ھیں کیونکہ خواتین کو اپنے والد یا بھائ میں کسی ایک کو شریک سفر کرنا پڑتا ھے ۔جس کی وجہ سے اھم ٹیسٹوں میں شریک نہی ہو پاتا اس وجہ سے پڑھے لکھے نوجوانوں میں مایوسی بڑھ رھی ھے کیونکہ والدین نے اپنے بچوں کو سخت مالی مشکلات کے باوجود تعلیم کے زیور سے اراستہ کیا جبکہ تعلیم یافتہ نوجوان بھی ایک اچھے مستقبل کا خواب انکھوں میں سجاۓ سخت محنت کرکے کوئی مقام پانا چاھتے ھیں مگر حکومتی عدم تعاون اور وسائل کی کمی کی وجہ سے بہت ساری چیزوں سے محروم رہ جاتے ھیں لہذا صوبائی اور مرکزی حکومت فوری طور FPSC اور KPPSC کے سنٹر ضلع چترال میں قائم کرے تاکہ طلباء وطالبات ٹیسٹ مالی مسائل کا شکار نہ ھوں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57875