Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی ایم ایل این اپرچترال کی تنظیم نو۔ سابق ایم پی اے سید احمد صدر پرنس سلطان الملک جنرل سکرٹری منتخب

شیئر کریں:

chitraltimes syed ahmad khan pmln chitral upper president

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) اپر چترال ضلع بننے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز اپر چترال کا باضابطہ اجلاس آج اپر چترال بونی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اپر چترال کے اکثریتی یوسیز سے نمائیندے (جو مستوج،تورکھو موڑکھؤ سے شریک تھے)نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سابق ایم پی اے سید احمد خان نے کی جبکه مہمان خصوصی کی نشست پر سنئیر پارٹی قائد اور جنرل سکرٹری پاکستان نواز صفت زرین تھے۔تلاوت کلام پاک سے اجلاس کااغاز ہوا۔تلاوت کلام پاک کے بعدبونی کے جانا پہچانہ شخصیت سہیل احمد کا ولد جو رات کو وفات پا چکے تھےاور پرکوسپ اور کوغذی کےشہدا کے دعائے معفرت کی گئی۔اس کے بعد اجلاس میں مختلف نمائندوں نے تنظیم سازی اور بلدیاتی الیکشن کے لیےلایحہ عمل کے بارے اظہار خیال کی۔ سید احمد خان اور صفت زرین کی پارٹی اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں کردار پرانہیں خراج تحسین پیش کی۔

دوران میٹنگ صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ نواز اینجینئر امیر مقام ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے اجلاس کو خوش ائیند قرار دیکر چترال کے ساتھ دلی وابستگی اور والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کی کہ نوزائیدہ ضلع اپرچترال مسلم لیگ نواز مضبوط طاقت بن کر ابھرے گا ساتھ بلدیاتی الیکشن میں بھر انداز میں شرکت کرنے اور جیت کے لیے سرتوڑ کوشش کرنے کی ہدایت کی ۔بعد میں حاضرین متفقہ طورپر سابق ایم پی اے سید احمد خان کو صدر مسلم لیگ نواز اپر چترال ،پرنس سلطان الملک کو جنرل سکرٹری منتخب کیے جبکہ سابق اسسٹنٹ کمشنر اسرار احمد اور عظمت الله سنئیر نائب صدر مقرر ہوئے دیگر عہدہ داروں میں ظفر حسین ،وزیر شاہ ،میر رحم بیگ،ریٹائرڈ پرنسپل عبدالحکیم،مولانا عمران احمد،ذاکرمحمد ،محمد عارف اللہ،امیر جان اور مشیر نظار شامل ہیں ۔اسی طرح خواتین ونگ کے لیے شہناز اکبر یوتھ ونگ کو فعال بنانے کے لیے سہراب علیم اور انعام الله اور علماء ونگ کو متحرک کرنے کے لیےقاری سید احمد کو زمہ داریاں دینے کی سفارش کی گئی ۔تحصیل اور ویلیج سطح پر پاکستان مسلم لیگ نواز کو فعال بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں بنائی گئی جو اپنے اپنے حلقوں میں پارٹی کو تنظیم نو کرکے رپورٹ ضلعی کابینہ کو اولین فہرست میں پیش کرینگے۔اس طرح اپر چترال میں مسلم لیگ نواز کی سرگرمیاں ایک بار پھیر سے شروع ہوگئی۔ نو منتخب صدر اور کابینہ اپنے اوپر اعتماد کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پارٹی کے لیےمل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دئیے ۔

chitraltimes pmln chitral upper meeting speakers
chitraltimes pmln chitral upper meeting1

شیئر کریں: