Chitral Times

Apr 25, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال کا ایک اور سپوت وطن عزیز کیلئے قربان، آرندو بارڈر پر لائس نائک عبد الکریم شہید

شیئر کریں:

چترال کا ایک اور سپوت وطن عزیز کیلئے قربان، آرندو بارڈر پر لائس نائک عبد الکریم شہید

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) چترال ارندو کے مقام پر پاک افغان بارڈر کے قریب گزشتہ دن بم پھٹنے سے چترال کا ایک اور سپوت شہید ہوگیا ہے۔ لائس نائک عبد الکریم شاہ ولد نادر شاہ کا تعلق کوغذی دروازہ سے ہے ۔ جو انجینئرنگ بٹالین کے ساتھ فینسنگ ڈیوٹی پر مامورتھا۔ ​شہید عبد الکریم شاہ شادی شدہ اور تین بچوں کے باپ تھے جن میں دو بیٹے اور بیٹی شامل ہے ۔

انھیں جمعرات کے روز فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میں فوجی افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں شرکت کی۔

chitrali shaheed abdul karim koghuzi

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57778