Chitral Times

Dec 2, 2022

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

تمام سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگوائی جائیں۔ پی ایس آر اے

شیئر کریں:

تمام سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگوائی جائیں۔ پی ایس آر اے

پشاور (چترال ٹائمز رپورٹ) پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے تمام پرائیویٹ سکولوں کے عملہ اورمنتظمین کو ہدایت کی ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کرونا ویکسین لگائی جائے۔ اس سلسلے میں پی ایس آر اے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر NCOCنے احکامات جاری کیئے ہیں کہ تمام سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کوویکسین لگوائی جائے جس کے لئے پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختونخوا کے22 اضلاع میں یکم فروری سے لے کر 14 فروری تک کورونا ویکسین مہم چلائی جا رہی ہے۔اس حوالے سےNCOC اور صوبائی وزیر تعلیم کے احکامات پر پی ایس آر اے نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سکولوں میں ویکسینیشن ٹیم کے ساتھ بھرپور تعاون کر تے ہوئے بچوں اور متعلقہ عملہ کو کورونا ویکسین لگوائی جائے اور بچوں کے والدین سے ویکسین لگوانے کی اجازت بھی لی جائے، بصورت دیگر ایسے بچوں کو سکول میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گااورضلعی ا نتظامیہ ویکسینیشن ٹیم کی رپورٹ پر تعاون نہ کرنے والے سکولوں کے خلاف کارروائی بھی کرے گی۔تاہم تمام پرائیوٹ سکولوں کے پرنسپل اور تنظیموں سے پی ایس آر اے نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس قومی فریضہ کو احسن طریقے سے نبھانے کی خاطر تمام بچوں کو کورونا ویکسین لگواتے ہوئے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے گا۔اس امر کا اعلان پرائیوٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی کی جاری کردہ پریس ریلیز میں کیا گیا ہے۔


شیئر کریں: