Chitral Times

Apr 19, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

پی پی پی اپر چترال کیطرف سے تحصیل کونسل کیلئے نامزدگی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ سراج علی

شیئر کریں:

پی پی پی اپر چترال کیطرف سے تحصیل کونسل کیلئے نامزدگی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے۔ سراج علی ایڈوکیٹ

اپر چترال ( چترال ٹائمز رپورٹ ) کھوژ مستوج سے تعلق رکھنے والے معروف قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سراج علی خان نے ایک اخباری بیان میں اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے کہ پی پی پی کے بعض کارکنان نے قبل ازوقت اپنی طرف سے ضلعی صدر کو تحصیل کونسل کا متفقہ امیدوار قرار دےکر پروپیگنڈا مہم شروع کی ہیں جو کہ پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔حقیقت میں مجھ سمیت جو 4 افراد نے بحیثیت امیدوار درخواستیں جمع کرادی تھیں ان میں پارٹی صدر کا نام شامل نہیں تھا۔ لہذا جب تک پارٹی قیادت قانون کے مطابق ہم چار امیدواروں سے باقاعدہ طور پر انٹرویو لیکر کسی ایک کو امیدوار نامزد نہیں کرتا اپنی مرضی سے ضلعی صدر کو امیدوار نامزد کر نا پارٹی پالیسی اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اپنی تحفظات صوبائی صدر تک پہنچادی ہیں جس پر صوبائی صدر نے انتخابی کمیٹی سے جواب طلب کرلیا ہے۔ لہذا پارٹی کارکنان اور زمیداران سے گزارش ہے کہ وسیع تر قومی مفاد میں پارٹی کے اندر پروپیگنڈا مہم سے گریز کریں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریںTagged
57758