Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے والا دیامر بھاشاڈیم 2029 میں مکمل ہو گا

شیئر کریں:

اسلام آباد(سی ایم لنکس)8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے والا دیامر بھاشاڈیم 2029 میں مکمل ہو گا جس سے سالانہ 18ہزار 100 گیگاواٹ آورز بجلی پیدا ہو گی۔ دیامر بھاشا ڈیم کی یومیہ بجلی کی پیداوار کی 4ہزار 500 میگاواٹ ہے۔ذرائع کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم دریائے سندھ پر تعمیر کیا جارہا ہے جو چلاس شہر سے 40 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔ یہ منصوبہ ملکی پانی، خوراک اور توانائی کے تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔دیامر بھاشا ڈیم کی کل تخمینہ لاگت 1406122 ملین روپے ہے جس میں پی سی ون زمین کے حصول اور آباد کاری کے لئے 175436 ملین روپے اور ڈیم کی تعمیر کے لئے 479686 ملین روپے مقرر کئے گئے ہیں۔ اسی طرح ڈیم پر سابق حکومتوں کی جانب سے 10-2009 میں 86685 ملین روپے خرچ کئے گئے۔ موجودہ حکومت 30273 نے ملین روپے زمین کی خریداری اور آبادی کاری جبکہ ڈیم پر 51555 ملین روپے خرچ کئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ موجودہ حکومت ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جبکہ اس میگاپاور پراجیکٹ کو اولین ترجیحات میں رکھاہے۔ مالی سال 21-2020 کے دوران ڈیم کے لئے زمین کے حصول پر 7ہزار ملین جبکہ تعمیر کے لئے 15500ملین روپے خرچ کئے ہیں۔حکومت نے اب تک دیا میر جیسے اہم منصوبے کے لئے 32ہزار 73ایکڑ زمین حاصل کر چکی ہے جو ملک کی بڑھتی ہوئی پانی اور توانائی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی۔ حاصل کی گئی زمین منصوبے کے لئے درکار 35ہزار 924 ایکڑ اراضی کو 90 فیصد ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی

میسر آ رہے ہیں۔

نئی تاریخ رقم، جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں


اسلام آباد(چترال ٹائمز رپورٹ) جسٹس عائشہ ملک نیسپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کا حلف اٹھالیا، چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے حلف لیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد کہتے ہیں وہ کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔جسٹس عائشہ اے ملک سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بن گئیں۔ سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج عائشہ ملک نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے حلف لیا۔حلف برداری تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور سینئر وکلا نے شرکت کی، بطور جج سپریم کورٹ عہدہ سنبھالنے پر سپریم کورٹ کے تمام ججز نے جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دی۔چیف جسٹس پاکستان نے حلف برادری تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔جسٹس عائشہ اے ملک 2031 تک سپریم کورٹ کی جج رہیں گی، 2030 میں جسٹس عائشہ اے ملک کو پاکستان کی پہلی خاتون چیف جسٹس بننے کا بھی اعزاز حاصل ہوگا۔


شیئر کریں: