Chitral Times

Mar 29, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

چترال ہسپتال میں اومیکرون کے پہلی کیس کی تشخیص ، اختیاطی تدابیر اپنایا جائے۔ ڈاکٹرز

شیئر کریں:

مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا۔

چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال کے ایمرجنسی وارڈ میں اتوار کے روز اومیکرون کے پہلی کیس کی تشخصی ہوگئی ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق مریض کی عمر 68 برس ہے ۔ اور تعلق چترال شہر کے نواحی گاوں بکرآباد سے ہے۔ ان میں اومیکرون کے وائرس کی تشخیص ہونے پر انھیں آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے ۔ اور کل مریض کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ کیا جائیگا بعض ڈاکٹروں کے مطابق اومیکروں کی وائرس اتنی خطرناک نہیں جتنی کوروانا وائرس تھی تاہم اومیکروں ایک مریض سے دوسرے مریض کو لگنے کی تناسب بہت زیادہ ہے ۔ لہذا اس وائر س سے بچنے کیلئے صرف اور صرف اختیاطی تدابیر سے ہی بچا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹروں کی طرف سے عوام کو ماسک ضروری استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔


نجی ذرائع کے مطابق اس سے پہلے بھی چترال کی ایک نجی کلینک میں اومیکرون ٹیسٹ مثبت آئی تھی۔ اور لوئر چترال میں یہ دوسرا کیس ہے ۔

کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 586 نئے کیسز،20 اموات رپورٹ ہوئیں، نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سینٹر


اسلام آباد(سی ایم لنکس)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 20 اموات ہوئیں جن میں سے 1 مریض وینٹیلیٹر پر جاں بحق ہوا، سب سے زیادہ اموات سندھ کے بعد پنجاب میں ریکارڈ کی گئیں۔این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 586 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے،ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 11 اسلام آباد میں 18 لاہور میں 16 اور فیصل آباد میں 5 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے 4 بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے صوابی میں 13 کراچی میں 19 لاہور میں 17 اور اسلام آباد میں 24 فیصد مریض ہیں۔انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 58 ہزار 334 ٹیسٹس کیے گئے جن میں سے سندھ میں 16269 پنجاب میں 21694 خیبرپختونخوا م9572اسلام آباد میں 8543 بلوچستان میں 644گلگت بلتستان میں 279 اور آزاد کشمیر می1333 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 245 ہو چکی ہے۔

بلوچستان,آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 103 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 70 ہزار 263 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 67 ہزار 605 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 35218 بلوچستان میں 33910 گلگت بلتستان میں 10489 اسلام آباد میں 1 لاکھ 17436، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 84455،پنجاب میں 4 لاکھ 62 ہزار 323 اور سندھ میں 5 لاکھ 23 ہزار 774 مریض ہیں۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 29 ہزار 97 ہو چکی ہے۔جن میں سے سندھ میں 7 ہزار 738 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 13 ہزار 105 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار 974 اموات جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 976 اموات جبکہ1 مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوا،بلوچستان میں کل 367 اموات، گلگت بلتستان میں 187 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 750 اموات جبکہ 1 مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 2 کروڑ 45 لاکھ 32 ہزار 952 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 640

ہسپتالوں میں 1 ہزار 240 مریض زیر علاج ہیں۔


شیئر کریں: