Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی جانب سے ریشن میں کھلی کچہری کا انعقاد

شیئر کریں:

اپر چترال ( نمائندہ چترال ٹائمز ) ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی نے اپر چترال میں اپنی پہلی کھلی کچہری اپر چترال کا پہلا گاؤں ریشن سے آغاز کردیا ۔ آج اپر چترال انتظامیہ کی جانب سے گورنمٹ ھائی سکول ریشن میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈی سی کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان،ڈی ایچ اوڈاکٹر رحمت آمان، ڈی ای او میل اینڈ فیمل اپر چترال، ایکسن ایریگیشن ، آر ای پیڈو کے علاؤہ پبلک ہیلتھ اور سیٹلمنٹ کے افسران ودیگر محکمہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔


کھلی کچہری میں ریشن گرین لشٹ اور زئیت کے عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور ریشن آمد پر ڈی سی کا شکریہ ادا کیا اور اپنے علاقے کے مسائل سے ڈی سی کو آگاہ کیا گیا


اس بات پر سب سے زیادہ زور دیا گیا کہ گرمیاں آنے سے پہلے ریشن کے مختلف جگہوں پر پروڈکشن وال کی تعمیر کا کام جلد شروع کیاجاۓ۔تاکہ دریا کی کٹائی کو بروقت روکا جا سکے۔

اس کے علاؤ بی ایچ یو ہسپتال کو آر ایچ سی کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل توجہ سے سنا اور ان کو حل کرنے کی کوشش کرنے کی یقین دہانی بھی کی اور دوسرے محکموں کے افسران سے کہا کہ عوام کے مسائل فوری طور حل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کریں.جبکہ بعض حل طلب مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کی۔

chitraltimes dc upper manzoor ahmad afridi khulle kachehri 3
chitraltimes dc upper manzoor ahmad afridi khulle kachehri 4
chitraltimes dc upper manzoor ahmad afridi khulle kachehri reshun1
chitraltimes dc upper manzoor ahmad afridi khulle kachehri reshun3
chitraltimes dc upper manzoor ahmad afridi khulle kachehri reshun

شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, چترال خبریں
57614