Chitral Times

Apr 23, 2024

ﺗﻔﺼﻴﻼﺕ

اسلام آباد کچہری کے 15 ججز کورونا کا شکار،عدالتیں بند پہلی بار ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

شیئر کریں:

اسلام آباد کچہری کے 15 ججز کورونا کا شکار،عدالتیں بند پہلی بار ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

اسلام آباد(سی ایم لنکس)وفاقی دارالحکومت کی عدالت میں 15 ججز اور 58 اہلکار کورونا میں مبتلا ہو گئے۔اسلام آباد کچہری میں کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا اور ججز کی بڑی تعداد کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث عدالتیں آج جمعہ کو ایک روز کے لیے بند کر دی گئیں۔کچہری میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ڈس انفکشن اسپرے کرایا جائے گا۔ضلع کچہری ویسٹ کورٹس میں 10 ججز 29 اہلکاروں کا کورونا مثبت آیا اور ایسٹ کورٹس میں 5 ججز اور 29 اہلکار کورونا کا شکار ہوئے۔ اس وقت اسلام آباد تیزی سے کورونا کا شکار ہونے والا شہر بن گیا ہے۔عدالتوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا کہہ دیا گیا ہے اور جن افراد کو ویکیسن نہیں لگی ان کو عدالتوں میں نہیں آنے دیا جا رہا جبکہ ماسک کی پابندی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

کورونا کا خطرناک وار، پہلی بار ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ


اسلام آباد(سی ایم لنکس)کورونا نے کراچی، لاہور اوراسلام آباد سمیت ملک بھر میں ریکارڈ توڑ دیئے، پہلی بار ایک ہی دن میں ساڑھے 7 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں، اس سے پہلے جون میں چھ ہزار آٹھ سو کا ہندسہ عبور ہوا تھا۔اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 23 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 65 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 7 ہزار 678 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 53 ہزار 479 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 59 ہزار 343 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 12.93 فیصد رہی۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار874، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 403، پنجاب میں 4 لاکھ 58 ہزار 879، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 047، بلوچستان میں 33 ہزار 812، ا?زاد کشمیر میں 34 ہزار 997 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 467 ہو گئی ہے۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 096 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 727، خیبرپختونخوا 5 ہزار 968، اسلام آباد 971، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور ا?زاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔


شیئر کریں:
Posted in تازہ ترین, جنرل خبریںTagged
57603